آیه 35 سوره نساء
وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا ۳۵
اور اگر دونوں کے درمیان اختلاف کا اندیشہ ہے تو ایک دَکُم مرد کی طرف سے اور ایک عورت والوں میں سے بھیجو- پھر وہ دونوں اصلاح چاہیں گے تو خدا ان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کردے گا بیشک اللہ علیم بھی ہے اور خبیر بھی.
(35) وَاِنْ خِفْتُـمْ شِقَاقَ بَيْنِـهِمَا فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَهْلِـهٖ وَحَكَمًا مِّنْ اَهْلِهَاۚ اِنْ يُّرِيْدَآ اِصْلَاحًا يُّوَفِّـقِ اللّـٰهُ بَيْنَـهُمَا ۗ اِنَّ اللّـٰهَ كَانَ عَلِيْمًا خَبِيْـرًا
ترجمہ
(35) اور اگر تمہیں ان کے درمیان علیحدگی کا خوف ہو تو ایک نمائندہ شوہر کے خاندان سے اور ایک نمائندہ بیوی کےخاندان سے چن لو (تاکہ وہ یہ معاملہ حل کریں)۔ اب اگر یہ دونوں
فیصلہ کرنے والے اصلاح کا ارادہ رکھتے ہوں تو خدا وند عالم ان کی توفیق میں اضافہ فرمائے گا۔ کیونکہ وہ دانا اور خبردار ہے اور سب کی نیتوں کا بخوبی جانتا ہے۔