سورہ عبس آیہ 33 تا 42
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ ۳۳يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ۳۴وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ ۳۵وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ ۳۶لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ۳۷وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ ۳۸ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ ۳۹وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ ۴۰تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ۴۱أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ۴۲
پھر جب کان کے پردے پھاڑنے والی قیامت آجائے گی. جس دن انسان اپنے بھائی سے فرار کرے گا. اور ماں باپ سے بھی. اور بیوی اور اولاد سے بھی. اس دن ہر آدمی کی ایک خاص فکر ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی. اس دن کچھ چہرے روشن ہوں گے. مسکراتے ہوئے کھلے ہوئے. اور کچھ چہرے غبار آلود ہوں گے. ان پر ذلّت چھائی ہوئی ہوگی. یہی لوگ حقیقتا کافر اور فاجر ہوں گے.
(33) فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ
(34) يَوْمَ يَفِـرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِيْهِ
(35) وَاُمِّهٖ وَاَبِيْهٖ
(36) وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيْهِ
(37) لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْـهُـمْ يَوْمَئِذٍ شَاْنٌ يُّغْنِيْهِ
(38) وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ
(39) ضَاحِكَـةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ
(40) وَوُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ عَلَيْـهَا غَبَـرَةٌ
(41) تَـرْهَقُهَا قَتَـرَةٌ
(42) اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ
ترجمہ
(33) جب وہ مہیب صدا آئی (صیحہ قیامت) (تو کافر گہرے رنج و غم میں ڈوب جائیں گے۔
(34) وہ دن جب انسان اپنے بھائی سے دور بھاگے گا۔
(35) اور اپنی ماں اور باپ سے۔
(36) اور اپنی بیوی اور اولاد سے۔
(37) اس دن ان میں سے ہر ایک کی ایک خاص وضع و کیفیت ہو گی جو اسے مکمل طور پر اپنے آپ میں مشغول رکھے گی۔
(38) اور کچھ چہرے اس دن خوش گوار اور نورانی ہوں گے۔
(39) خنداں و مسرور۔
(40) اور کچھ چہرےاس دن غبار آلود ہوں گے۔
(41) تاریک دھوئیں نے انہیں ڈھانپ رکھا ہو گا ۔
(42) وہی کافر و فاجر ہیں۔