سورہ نازعات آیہ 6 تا 14
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ۶تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ ۷قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ ۸أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ ۹يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ ۱۰أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَخِرَةً ۱۱قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ ۱۲فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ ۱۳فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ ۱۴
جس دن زمین کو جھٹکا دیا جائے گا. اور اس کے بعد دوسرا جھٹکا لگے گا. اس دن دل لرز جائیں گے. آنکھیں خوف سے جھکیِ ہوں گی. یہ کفاّر کہتے ہیں کہ کیا ہم پلٹ کر پھر اس دنیا میں بھیجے جائیں گے. کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے تب. یہ تو بڑے گھاٹے والی واپسی ہوگی. یہ قیامت تو بس ایک چیخ ہوگی. جس کے بعد سب میدان هحشر میں نظر آئیں گے.
(6) يَوْمَ تَـرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
(7) تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
(8) قُلُوْبٌ يَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ
(9) اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
(10) يَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِى الْحَافِرَةِ
(11) اَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً
(12) قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
(13) فَاِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَّّاحِدَةٌ
(14) فَاِذَا هُـمْ بِالسَّاهِرَةِ
ترجمہ
(6) جس دن وحشتناک زلزلے ہر چیز کو لرزا دیں گے۔
(7) اور اس کے پیچھے دوسرا حادثہ (صیحہ عظیم) رونما ہوگا۔
(8) دل اس روز سخت مضطرب ہوں گے۔
(9) اور ان کی آنکھیں خوف کی شدت کی وجہ سے دھنسی ہوئی ہوں گی ۔
(10) لیکن آج وہ کہتے ہیں کیا ہم نئی زندگی کی طرف پلٹ جائیں گے؟
(11) کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے (ممکن ہے کہ ہم زندہ ہوں؟)۔
(12) وہ کہتے ہیں اگر قیامت ہے تو نقصان دہ بازگشت ہے۔
(13) لیکن یہ بازگشت صرف ایک عظیم صیحہ سے واقع ہوگئی۔
(14) اچانک سب کے سب زمین پر ظاہر ہو جائیں گے۔