اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت
اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت
ایک حدیث میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے : (من قرأ سورة " والنازعات لم یكن حبه وحسابه يوم القيامة الاکقدر صلٰوة مكتوبة حتى لا
يدخل الجنة). جو شخص سوره نازعات کو پڑھے تو قیامت کے دن اس کا توقف وحساب روزانہ کی ایک نماز پڑھنے کی مقدار کے برابر ہو گا ، اس کے بعد وہ جنت میں داخل ہو جائے گا ؎1
-۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
؎1 مجمع البیان، جلد 10، ص 428 .
--۔-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
امام جعفر صادق فرماتے ہیں:
(ومن قرأهالم يمت الاريان ولم يبعثه الله الاريان ولم يدخله الجنة الاريان)۔ "جوشخص اس سورہ کو پڑھے تو وہ اس دنیا سے سیراب ہو جائے گا اور خدا اسے سیراب ہی محشور کرے گا اور سیراب کی جنت میں داخل کرے گا"۔ (حق تعالٰی کی رحمت بے پایال سے سیراب۔ ؎1
مسلم ہے کہ جو شخص اس سورہ کے مضمون کو جس کی دل ہلا دینے والی آیتیں سوئی ہوتی ارواح کو بیدار کرتی ہیں اور انہیں ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتی ہیں، اپنے دل میں جگہ دے اور اس پرخلوص دل سے عمل کرے تروه مذکورہ اجر پائے گا ۔ یقینًا وہ افراد اس اجر کو نہیں پاسکیں گے جو صرف الفاظ کے پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں ۔
۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
؎1 جمع البیان ، جلد 10 ص 428.