Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ نازعات کے مضامین اور اس کا دائرہ فکر 

										
																									
								

Tafseer

									         سورہ نازعات کے مضامین اور اس کا دائرہ فکر 
 یہ سورہ مثل سورہ نباہ کے معاد کے مسائل سے محور کے گرد گردش کرتا ہے اور مجوعۃ اس کا چھ حصوں میں خلاصہ کیا جا سکتا ہے۔ 
 1- سب سے پہلے ایسی قسموں کے ساتھ تاکید و مسئلہ معادسے تعلق رکھتی ہیں ، قیامت کے عظیم دن کے تحقق پر تاکید کی گئی ہے۔ 
 2-  اس سے بعد کے مرحلہ میں اس دن کے ہولناک اور وحشت ناک بعض مناظر کی طرف اشارہ ہے۔ 
 3۔  ایک اور حصہ میں مختصر سا اشارہ حضرت موسٰی کے قضیہ اور سرکش فرعون کی سرنوشت کی طرف ہے 
جو پیغمبر اور مومنین کی تسلی کا باعث بھی ہے اور سر کش مشرکین کے لیے تنبیہ تھی اور اس طرف بھي اشارہ ہے کہ معاد و قیامت کا انکار انسان کو کن گناہوں میں گرفتار کر تا ہے۔ 
 4- بعد والے حصہ میں آسمان و زمین قدرت خدا کے مظاہر کے کچھ نمونے ہیں جنہیں خود امکان معاد اور حیات بعد الممات کے لیے دلیل شمار کیا جاسکتا ہے۔ 
 5۔  ایک مرتبہ پھر اس عظیم دن کے وحشت ناک حوادث اور سرکشوں کے انجام اور نیکو کاروں کے اجر کی تشریک کرتا ہے۔ 
 6.  سورہ کے آخر میں اس حقیقت کی تاکید ہے کہ کوئی شخص بھی اس دن کی تاریخ سے با خبر نہیں ہے لیکن اس قدر مسلم ہے کہ وہ نزدیک ہے۔ 
 اس سورہ کے لیے نازعات کے نام کا انتخاب اس کی پہلی آیت کی وجہ سے ہے۔