سورہ نباء آیہ 21 تا 30
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ۲۱لِلطَّاغِينَ مَآبًا ۲۲لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا ۲۳لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا ۲۴إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا ۲۵جَزَاءً وِفَاقًا ۲۶إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا ۲۷وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا ۲۸وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا ۲۹فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ۳۰
بیشک جہنم ان کی گھات میں ہے. وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے. اس میں وہ مدتوں رہیں گے. نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا. علاوہ کھولتے پانی اورپیپ کے. یہ ان کے اعمال کامکمل بدلہ ہے. یہ لوگ حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے. اورانہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے. اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے. اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو اورہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کرسکتے.
(21) اِنَّ جَهَنَّـمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
(22) لِّلطَّاغِيْنَ مَاٰبًا
(23) لَّابِثِيْنَ فِـيْهَآ اَحْقَابًا
(24) لَّا يَذُوْقُوْنَ فِيْـهَا بَـرْدًا وَّلَا شَرَابًا
(25) اِلَّا حَـمِيْمًا وَّغَسَّاقًا
(26) جَزَآءً وِّفَاقًا
(27) اِنَّـهُـمْ كَانُـوْا لَا يَرْجُوْنَ حِسَابًا
(28) وَكَذَّبُوْا بِاٰيَاتِنَا كِذَّابًا
(29) وَكُلَّ شَىْءٍ اَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا
(30) فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا
ترجمہ
(21) جہنم ایک بہت بڑی کمین گاہ ہے۔
(22) اور سرکشی کرنے والوں کے لئے بازگشت کی جگہ ۔
(23) وہ اس میں طویل مدت تک رہیں گے۔
(24) وہاں نہ کوئی ٹھنڈی چیز چکھیں گے اور نہ کوئی خوشگوارمشروب ۔
(25) سوائے جلتے ہوئے پانی ، پیپ اور لہو کے۔
(26) یہ سزا ان کے اعمال کے موافق و مطابق ہے۔
(27) اس لئے کہ انہیں حساب کی امید نہیں تھی۔
(28) اور انہوں نے ہماری آیتوں کی مکمل طور پر تکذیب کی ۔
(29) اور ہم نے ہر چیز کا احصا کیا ہے اور اسے ثبت کیا ہے۔
(30) پس چکھو، عذاب کے علاوہ ہم تم پرکسی اور چیز کا اضافہ نہیں کریں گے۔