سورہ نباء آیہ 6 تا 16
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا ۶وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا ۷وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا ۸وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ۹وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا ۱۰وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ۱۱وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ۱۲وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا ۱۳وَأَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا ۱۴لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا ۱۵وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا ۱۶
کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے. اورپہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں. اور ہم ہی نے تم کوجوڑا بنایا ہے. اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے. اور رات کو پردہ پوش بنایا ہے. اور دن کو وقت معاش قراردیا ہے. اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں. اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایا ہے. اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے. تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمدکریں. اور گھنے گھنے باغات پیداکریں.
(6) اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهَادًا
(7) وَالْجِبَالَ اَوْتَادًا
(8) وَخَلَقْنَاكُمْ اَزْوَاجًا
(9) وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
(10) وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
(11) وَجَعَلْنَا النَّـهَارَ مَعَاشًا
(12) وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
(13) وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا
(14) وَاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَآءً ثَجَّاجًا
(15) لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا
(16) وَجَنَّاتٍ اَلْفَافًا
ترجمہ
(6) کیا ہم نے زمین کو (تمھارے) آرام و سکون کی جگہ قرار نہیں دیا۔
(7) اور پہاڑوں کو زمین کی میخیں (نہیں بنایا)۔
(8) اور تمھیں زوج زوج کی شکل میں پیدا (نہیں کیا)۔
(9) اور تمھاری نیند کو کو ہم نے تمھارے سکون کا باعث قراردیا۔
(10) اور رات (تمھارے لیے) لباس(بنایا)۔
(11) اور دن کو معاش کا ذریعہ (قراردیا)۔
(12) اور تم پر ہم نے سات آسامن بناۓ۔
(13) اور روشن اور حرارت بخش چراغ ہم نے پیدا کیا۔
(14) اور برسنے والے بادلوں سے بہت زیادہ پانی ہم نے نازل کیا۔
(15) تاکہ اس کے ذریعہ ہم بہت سی فصلیں اور نباتات اُگائیں۔
(16) اور درختوں سے پُر باغات۔