آیت 5 تا 11
إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا ۵عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا ۶يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا ۷وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا ۸إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا ۹إِنَّا نَخَافُ مِنْ رَبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا ۱۰فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا ۱۱
بیشک ہمارے نیک بندے اس پیالہ سے پئیں گے جس میں شراب کے ساتھ کافور کی آمیزش ہوگی. یہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے نیک بندے پئیں گے اور جدھر چاہیں گے بہاکر لے جائیں گے. یہ بندے نذر کو پورا کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی ہر طرف پھیلی ہوئی ہے. یہ اس کی محبت میں مسکینً یتیم اور اسیر کو کھانا کھلاتے ہیں. ہم صرف اللہ کی مرضی کی خاطر تمہیں کھلاتے ہیں ورنہ نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ. ہم اپنے پروردگار سے اس دن کے بارے میں ڈرتے ہیں جس دن چہرے بگڑ جائیں گے اور ان پر ہوائیاں اڑنے لگیں گی. تو خدا نے انہیں اس دن کی سختی سے بچالیا اور تازگی اور سرور عطا کردیا.
5- اِنَّ الْاَبْـرَارَ يَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا
6- عَيْنًا يَّشْرَبُ بِـهَا عِبَادُ اللّـٰهِ يُفَجِّرُوْنَـهَا تَفْجِيْـرًا
7- يُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُوْنَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهٝ مُسْتَطِيْـرًا
8- وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِـيْنًا وَّيَتِيْمًا وَّاَسِيْـرًا
9- اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّـٰهِ لَا نُرِيْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّلَا شُكُـوْرًا
10- اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِيْـرًا
11- فَوَقَاهُـمُ اللّـٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُـمْ نَضْرَةً وَّّسُرُوْرًا
ترجمہ
5- ابرار (نیک لوگ) ایسے پیالے سے پیئیں گے، جس میں عمدہ عطر کی آمیزش ہوگی۔
6- وہ ایسا چشمہ ہوگا جس سے خدا کے خاص بندے پیئں گے اور وہ اسے جہاں چاہیں گے جاری کرلیں گے۔
7- وہ اپنی نزر کو پورا کرتے ہیں، اور اس دن سے کہ جس کا عزاب وسیع ہوگا، ڈرتے رہتے ہیں۔
8- اور "اپنا" کھانا، اس کی خواہش اور احتیاج رکھنے کے باوجود ، مسکین و یتیم و اسیر کو دے دیتے ہیں۔
9- (اور وہ یہ کہتے ہیں:)ہم تو تمیں خدا کے لیے کھانا کھلاتے ہیں ، اور ہم تم سے نہ تو کسی قسم کا کوئی اجر مانگتے ہیں اور نہ ہی ہم تم سے کسی شکریہ کے طلبگار ہیں۔
10- ہم تو اپنے پروردگار سے اس دن سے ڈرتے ہیں جو بہت ہی سخت اور شدید ہوگا۔
11- اسی وجہ سے خدا انھیں اس دن کے شر سے بچالے گا اور ان کا اس حال میں استقبال کرے گا کہ وہ شادمان اور مسرور ہوں گے۔