Tafseer e Namoona

Topic

											

									  آیت 5 تا 9

										
																									
								

Ayat No : 5-9

: نوح

قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا ۵فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا ۶وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا ۷ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا ۸ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا ۹

Translation

انہوں نے کہا پروردگار میں نے اپنی قوم کو دن میں بھی بلایا اور رات میں بھی. پھر بھی میری دعوت کا کوئی اثر سوائے اس کے نہ ہوا کہ انہوں نے فرار اختیار کیا. اور میں نے جب بھی انہیں دعوت دی کہ تو انہیں معاف کردے تو انہوں نے اپنی انگلیوں کو کانوں میں رکھ لیا اور اپنے کپڑے اوڑھ لئے اور اپنی بات پر اڑ گئے اور شدت سے اکڑے رہے. پھر میں نے ان کو علی الاعلان دعوت دی. پھر میں نے اعلان بھی کیا اور خفیہ طور سے بھی دعوت دی.

Tafseer

									  5-     قَالَ رَبِّ اِنِّىْ دَعَوْتُ قَوْمِىْ لَيْلًا وَّنَهَارًا 
  6-     فَلَمْ يَزِدْهُـمْ دُعَآئِىٓ اِلَّا فِرَارًا 
  7-     وَاِنِّىْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُـمْ لِتَغْفِرَ لَـهُـمْ جَعَلُوٓا اَصَابِعَهُـمْ فِىٓ اٰذَانِـهِـمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَـهُـمْ وَاَصَرُّوْا وَاسْتَكْـبَـرُوا اسْتِكْـبَارًا
  8-     ثُـمَّ اِنِّىْ دَعَوْتُهُـمْ جِهَارًا
  9-     ثُـمَّ اِنِّـىٓ اَعْلَنْتُ لَـهُـمْ وَاَسْرَرْتُ لَـهُـمْ اِسْرَارًا

          ترجمہ
  5-    "نوح" نے کہا، پروردگارا ! میں نے اپنی قوم کو رات دن (تیری طرف)دعوت دی۔
  6-    لیکن میری دعوت نے حق سے فرار کے علاوہ ان میں کسی چیز کا اضافہ نہیں کیا۔
  7-    اور میں نے جب بھی انھیں دعوت دی کہ وہ ایمان لےآئیں تاکہ تو انھیں بخش دے، تو انھوں نے اپنی انگلیاں کانوں میں ٹھوس لیں ، اور اپنے لباس سے چہروں کو ڈھانپ لیا، اور مخالفت پر اصرار کی کیا، اور شدت کے ساتھ استکبار کیا۔ 
  8-    اس کے بعد میں نے انھیں ظاہر بظاہر (توحید اور تیری بندگی کی طرف)دعوت دی۔
  9-    پھر میں نے علی الاعلان بھی اور پوشیدہ طور پر بھی انھیں تیری طرف بلایا۔