آیت 29 تا 35
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ۲۹إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ۳۰فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ۳۱وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ ۳۲وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ ۳۳وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ۳۴أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُكْرَمُونَ ۳۵
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں. علاوہ اپنی بیویوں اور کنیزوں کے کہ اس پر ملامت نہیں کی جاتی ہے. پھر جو اس کے علاوہ کا خواہشمند ہو وہ حد سے گزر جانے والا ہے. اور جو اپنی امانتوں اور عہد کا خیال رکھنے والے ہیں. اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں. اور جو اپنی نمازوں کا خیال رکھنے والے ہیں. یہی لوگ جنّت میں باعزّت طریقہ سے رہنے والے ہیں.
29 - والذین ھم لفروجھم حفظون
30- الا علٰی ازواجھم اوما ملکت ایمانھم فانھم غیر ملومین
31- فمن ابتغی وراء ذلک فاولئک ھم العدون
32- والذین ھم لا منتھم و عھدھم رعون
33- والذین ھم بشھد تھم قائمون
34- والذین ھم علٰی صلاتھم یحا فظون
35- اولٰئک فی جنت مکرمون
ترجمہ
29- اور وہ لوگ جو اپنے دامن کو بے عفتی سے محفوظ رکھتے ہیں۔
30- اور اپنی بیویوں اور کنیزوں کے سوا جو (جو بیویوں کے حکم میں ہیں) وہ کسی سے جنسی آمیزش نہیں رکھتے، اور ان سے بہرہ مند ہونے پر ان کی کوئی ملامت نہیں ہوگی۔
31- اور جو شخص اس سے زیادہ طلب کرے تو وہ تجاوز کرنے والا ہے۔
32- اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور عہد کی رعایت کرتے ہیں۔
33- اور وہ لوگ جو شہادت حق کے ادا کرنے کے لیے قیام۔ کرتے ہیں۔
34- اور وہ لوگ جو نماز کو پابندی کے ساتھ ادا کرتے ہیں ۔
35- یہی لوگ جنت کے باغات میں عزت و تکریم سے رہیں گے۔