٢۔ مساکن طیّبہ کیاہیں ؟
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنْجِيكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ۱۰تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۱۱يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۱۲وَأُخْرَىٰ تُحِبُّونَهَا ۖ نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ ۱۳
ایمان والو کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت کی طرف رہنمائی کروں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے. اللرُ اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور راسِ خدا میں اپنے جان و مال سے جہاد کرو کہ یہی تمہارے حق میں سب سے بہتر ہے اگر تم جاننے والے ہو. وہ تمہارے گناہوں کو بھی بخش دے گا اور تمہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور اس ہمیشہ رہنے والی جنّت میں پاکیزہ مکانات ہوں گے اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے. اور ایک چیز اور بھی جسے تم پسند کرتے ہو.... اللرُ کی طرف سے مدد اور قریبی فتح اور آپ مومنین کو بشارت دے دیجئے.
جنّت کی نعمتوںمیں سے یہاں خصوصیّت کے ساتھ پاکیزہ اور شاندار مساکن کاذکر ہوا ہے ، جوجنّت کے ابدی اور جاودانی باغات میں ہوں گے ، یہ اس وجہ سے ہے کہ انسان کے آسائش و آرام کے نبیادی شرائط میں سے ایک ، یہی مسکن کامسئلہ ہے وہ بھی ایساپاک وپاکیزہ مسکن،جوہرقسم کی ظاہری وباطنی آلودگی سے پاک ہو کہ جس میںانسان راحت و آرام کے ساتھ رہ سکے ۔
راغب مفردات میں کہتاہے : طیّب کامعنی اصل میں ایک ایسی چیز ہے جس سے ظاہری اور باطنی حواس لذّت حاصل کریں۔ یہ ایک جامع منعی ہے کہ جوایک مسکن کے تمام مناسب شرائط کواپنے اندرلیے ہُوئے ہے ۔
قابلِ توجّہ بات یہ ہے کہ قرآن میں تین چیز یں آرام وسکون کاسبب شمار کی گئی ہیں :
رات کی تا ریکی وَ جَعَلَ اللَّیْلَ سَکَناً ( انعام ، ٩٦) ۔
سکونت کے لیے گھر وَ اللَّہُ جَعَلَ لَکُمْ مِنْ بُیُوتِکُمْ سَکَناً ( نحل ، ٨٠) ۔
محبّت کرنے والی بیویاں وَ مِنْ آیاتِہِ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْواجاً لِتَسْکُنُوا ِلَیْہا ( روم ،٢١) ۔