سوره حشر/ آیه 11- 14
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نَافَقُوا يَقُولُونَ لِإِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَلَا نُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًا وَإِنْ قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ ۱۱لَئِنْ أُخْرِجُوا لَا يَخْرُجُونَ مَعَهُمْ وَلَئِنْ قُوتِلُوا لَا يَنْصُرُونَهُمْ وَلَئِنْ نَصَرُوهُمْ لَيُوَلُّنَّ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنْصَرُونَ ۱۲لَأَنْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِمْ مِنَ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَفْقَهُونَ ۱۳لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرًى مُحَصَّنَةٍ أَوْ مِنْ وَرَاءِ جُدُرٍ ۚ بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ ۚ تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَقُلُوبُهُمْ شَتَّىٰ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْقِلُونَ ۱۴
کیا تم نے منافقین کا حال نہیں دیکھا ہے کہ یہ اپنے اہل کتاب کافر بھائیوں سے کہتے ہیں کہ اگر تمہیں نکال دیا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل چلیں گے اور تمہارے بارے میں کسی کی اطاعت نہ کریں گے اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو بھی ہم تمہاری مدد کریں گے اور خدا گواہ ہے کہ یہ سب بالکل جھوٹے ہیں. وہ اگر نکال بھی دیئے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ہرگز ان کی مدد نہ کریں گے اور اگر مدد بھی کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کی کوئی مدد کرنے والا نہ ہوگا. مسلمانو تم ان کے دلوں میں اللہ سے بھی زیادہ خوف رکھتے ہو یہ اس لئے کہ یہ قوم سمجھدار نہیں ہے. یہ کبھی تم سے اجتماعی طور پر جنگ نہ کریں گے مگر یہ کہ محفوظ بستیوں میں ہوں یا دیواروں کے پیچھے ہوں ان کی دھاک آپس میں بہت ہے اور تم یہ خیال کرتے ہو کہ یہ سب متحد ہیں ہرگز نہیں ان کے دلوں میں سخت تفرقہ ہے اور یہ اس لئے کہ اس قوم کے پاس عقل نہیں ہے.
١١۔ أَ لَمْ تَرَ ِلَی الَّذینَ نافَقُوا یَقُولُونَ لِِخْوانِہِمُ الَّذینَ کَفَرُوا مِنْ أَہْلِ الْکِتابِ لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَکُمْ وَ لا نُطیعُ فیکُمْ أَحَداً أَبَداً وَ ِنْ قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّکُمْ وَ اللَّہُ یَشْہَدُ ِنَّہُمْ لَکاذِبُونَ۔
١٢۔لَئِنْ أُخْرِجُوا لا یَخْرُجُونَ مَعَہُمْ وَ لَئِنْ قُوتِلُوا لا یَنْصُرُونَہُمْ وَ لَئِنْ نَصَرُوہُمْ لَیُوَلُّنَّ الْأَدْبارَ ثُمَّ لا یُنْصَرُونَ۔
١٣۔لَأَنْتُمْ أَشَدُّ رَہْبَةً فی صُدُورِہِمْ مِنَ اللَّہِ ذلِکَ بِأَنَّہُمْ قَوْم لا یَفْقَہُونَ۔
١٤۔ لا یُقاتِلُونَکُمْ جَمیعاً ِلاَّ فی قُریً مُحَصَّنَةٍ أَوْ مِنْ وَراء ِ جُدُرٍ بَأْسُہُمْ بَیْنَہُمْ شَدید تَحْسَبُہُمْ جَمیعاً وَ قُلُوبُہُمْ شَتَّی ذلِکَ بِأَنَّہُمْ قَوْم لا یَعْقِلُونَ۔
ترجمہ
١١۔کیاتُونے منافقین کونہیں دیکھا جواہل کتاب میں سے اپنے کافربھائیوں سے کہتے تھے جس وقت تمہیں ( وطن سے )باہر کریں توہم بھی تمہارے ساتھ ہوں گے اورتمہارے معاملہ میں کسی کی اطاعت نہیں کریں گے اوراگرتم سے جنگ کی گئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے اور خداگواہی دیتاہے ۔ کہ یہ جھوٹے ہیں ۔
١٢۔ اگرانہیں باہر نکال دیں توان کے ساتھ باہر نہیں جائیں گے اورا گران سے جنگ ہوئی تویہ ان کی مدد نہیں کریں گے اوراگر مدد کریں بھی تومیدان سے فرار کریں گے پھر ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا ۔
١٣۔تمہاری وحشت ان کے دلوں میں خدا کے خوف سے زیادہ ہے یہ اس بناپر کہ وہ نادان گروہ ہے ۔
١٤۔وہ کبھی بھی تمہارے ساتھ مجموعی صُورت میں جنگ کریں گے مگر مضبُوط قلعوں کے اندر سے یادیواروں کے پیچھے سے ۔ ان کی جنگ آپس میں شدید ہے ۔(لیکن تمہارے مقابلہ میں کمزور ہیں)ان کے ظاہر کی طرف تودیکھتاہے توانہیں متحد پاتاہے ۔ جب کہ ان کے دل پراگندہ ہیں ۔یہ اس بناپر ہے کہ وہ بے عقل قوم ہیں ۔