سوره حشر/ آیه 6- 7
وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلَا رِكَابٍ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهُ عَلَىٰ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۶مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَىٰ فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ ۚ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۷
اور خدا نے جو کچھ ان کی طرف سے مال غنیمت اپنے رسول کو دلوایا ہے جس کے لئے تم نے گھوڑے یا اونٹ کے ذریعہ کوئی دوڑ دھوپ نہیں کی ہے.... لیکن اللہ اپنے رسولوں کو غلبہ عنایت کرتا ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے. تو کچھ بھی اللہ نے اہل قریہ کی طرف سے اپنے رسول کو دلوایا ہے وہ سب اللہ ,رسول اور رسول کے قرابتدار, ایتام, مساکین اور مسافران غربت زدہ کے لئے ہے تاکہ سارا مال صرف مالداروں کے درمیان گھوم پھر کر نہ رہ جائے اور جو کچھ بھی رسول تمہیں دیدے اسے لے لو اور جس چیز سے منع کردے اس سے رک جاؤ اور اللہ سے ڈرو کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے.
٦۔ وَ ما أَفاء َ اللَّہُ عَلی رَسُولِہِ مِنْہُمْ فَما أَوْجَفْتُمْ عَلَیْہِ مِنْ خَیْلٍ وَ لا رِکابٍ وَ لکِنَّ اللَّہَ یُسَلِّطُ رُسُلَہُ عَلی مَنْ یَشاء ُ وَ اللَّہُ عَلی کُلِّ شَیْء ٍ قَدیر۔
٧۔ما أَفاء َ اللَّہُ عَلی رَسُولِہِ مِنْ أَہْلِ الْقُری فَلِلَّہِ وَ لِلرَّسُولِ وَ لِذِی الْقُرْبی وَ الْیَتامی وَ الْمَساکینِ وَ ابْنِ السَّبیلِ کَیْ لا یَکُونَ دُولَةً بَیْنَ الْأَغْنِیاء ِ مِنْکُمْ وَ ما آتاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَ ما نَہاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا وَ اتَّقُوا اللَّہَ ِنَّ اللَّہَ شَدیدُ الْعِقاب۔
ترجمہ
٦۔ اورجوکچھ خدا اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کو یہود سے لوٹادے تووہ ایسی چیزہے جس پرقبضہ کرنے کے لیے( تم نے کوئی زحمت اُٹھائی )نہ تم نے گھوڑا دوڑایاہے ،نہ کوئی اُونٹ لیکن خُدا اپنے رسولوں کوجس پر چاہے مسلّط کردیتاہے اورخُدا ہرچیز پر قدرت رکھتاہے ۔
٧۔جوکچھ خداان آبادیوں والوں سے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پرلوٹائے وہ خدا، رسول ، ذوی القربیٰ ، یتیموں ، مسکینوں اورابن السبیل (راستہ میں عاجز ہو کررہ جانے والوں)کے لیے ہے رتاکہ ( یہ عظیم مال )دست بدست تمہارے دولت مندوں کے درمیان گردش نہ کرے ۔ جوکچھ خدا کارسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)تمہارے لیے لایاہے وہ لے لو اور جس سے منع کرے اِس سے رُک جاؤ اورخدا کی مخالفت سے پرہیز کرو کیونکہ خداشدید العقاب ہے ۔