سوره حجرات/ آیه 9- 10
وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ فَإِنْ بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَىٰ فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّىٰ تَفِيءَ إِلَىٰ أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا ۖ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ۹إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۱۰
اور اگر مومنین کے دو گروہ آپس میں جھگڑا کریں تو تم سب ان کے درمیان صلح کراؤ اس کے بعد اگر ایک دوسرے پر ظلم کرے تو سب مل کر اس سے جنگ کرو جو زیادتی کرنے والا گروہ ہے یہاں تک کہ وہ بھی حکم خدا کی طرف واپس آجائے پھر اگر پلٹ آئے تو عدل کے ساتھ اصلاح کردو اور انصاف سے کام لو کہ خدا انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے. مومنین آپس میں بالکل بھائی بھائی ہیں لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان اصلاح کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے.
٩۔وَ ِنْ طائِفَتانِ مِنَ الْمُؤْمِنینَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَیْنَہُما فَِنْ بَغَتْ ِحْداہُما عَلَی الْأُخْری فَقاتِلُوا الَّتی تَبْغی حَتَّی تَفیء َ ِلی أَمْرِ اللَّہِ فَِنْ فاء َتْ فَأَصْلِحُوا بَیْنَہُما بِالْعَدْلِ وَ أَقْسِطُوا ِنَّ اللَّہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطینَ ۔
١٠۔ ِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ ِخْوَة فَأَصْلِحُوا بَیْنَ أَخَوَیْکُمْ وَ اتَّقُوا اللَّہَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ ۔
ترجمہ
٩۔ جس وقت مؤ منین کے دوگروہ أپس میں نزاع اورجنگ کریں توان کے درمیان صلح کرادیاکرو ،اوراگران میں سے ایک دوسرے پرتجاوز کرے توجس نے تجاوز کیاہے توتم بھی اُس کے ساتھ جنگ کرو، یہاں تک کہ وہ خد ا کے حکم کی طرف پلٹ آئے ،جب وہ لوٹ آئے (اورصلح کے لیے زمین ہموار ہوجائے ) توان دونوں کے درمیان عدالت کے مطابق صلح کرادو، اورانصاف سے کام لو ، کیونکہ خداانصاف کرنے والوں کودوست رکھتاہے ۔
١٠۔ مو منین ایک دوسرے کے بھائی ہیں،لہٰذا دو بھائیوں کے درمیان صلح کرادو، اور خداکا تقویٰ اختیار کروتاکہ اس کی رحمت میں شامل ہوجاؤ ۔