Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره محمد/ آیه 16- 19

										
																									
								

Ayat No : 16-19

: محمد

وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ حَتَّىٰ إِذَا خَرَجُوا مِنْ عِنْدِكَ قَالُوا لِلَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ آنِفًا ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ۱۶وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ ۱۷فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَنْ تَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً ۖ فَقَدْ جَاءَ أَشْرَاطُهَا ۚ فَأَنَّىٰ لَهُمْ إِذَا جَاءَتْهُمْ ذِكْرَاهُمْ ۱۸فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوَاكُمْ ۱۹

Translation

اور ان میں سے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو آپ کی باتیں بظاہر غور سے سنتے ہیں اس کے بعد جب آپ کے پاس سے باہر نکلتے ہیں تو جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے ان سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ابھی کیا کہا تھا یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگادی ہے اور انہوں نے اپنی خواہشات کا اتباع کرلیا ہے. اور جن لوگوں نے ہدایت حاصل کرلی خدا نے ان کی ہدایت میں اضافہ کردیا اور ان کو مزید تقویٰ عنایت فرما دیا. پھر کیا یہ لوگ قیامت کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ اچانک ان کے پاس آجائے جب کہ اس کی علامتیں ظاہر ہوگئی ہیں تو اگر وہ آبھی گئی تو یہ کیا نصیحت حاصل کریں گے. تو یہ سمجھ لو کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور اپنے اور ایماندار مردوں اور عورتوں کے لئے استغفار کرتے رہو کہ اللہ تمہارے چلنے پھرنے اور ٹہرنے سے خوب باخبر ہے.

Tafseer

									۱۶۔ وَ مِنْہُمْ مَنْ یَسْتَمِعُ إِلَیْکَ حَتَّی إِذا خَرَجُوا مِنْ عِنْدِکَ قالُوا لِلَّذینَ اٴُوتُوا الْعِلْمَ ما ذا قالَ آنِفاً اٴُولئِکَ الَّذینَ طَبَعَ اللَّہُ عَلی قُلُوبِہِمْ وَ اتَّبَعُوا اٴَہْواء َہُمْ ۔
۱۷۔ وَ الَّذینَ ا ہتَدَوْا زادَہُمْ ہُدیً وَ آتا ہمْ تَقْوا ہمْ ۔
۱۸۔ فَہَلْ یَنْظُرُونَ إِلاَّ السَّاعَةَ اٴَنْ تَاٴْتِیَہُمْ بَغْتَةً فَقَدْ جاء َ اٴَشْراطُہا فَاٴَنَّی لَہُمْ إِذا جاء َتْہُمْ ذِکْرا ہمْ ۔
۱۹۔ فَاعْلَمْ اٴَنَّہُ لا إِلہَ إِلاَّ اللَّہُ وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَ لِلْمُؤْمِنینَ وَ الْمُؤْمِناتِ وَ اللَّہُ یَعْلَمُ مُتَقَلَّبَکُمْ وَ مَثْواکُمْ۔

ترجمہ

۱۶۔ا ن میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو تیری طرف کان لگائے رہتے ہیں ، لیکن جب تیرے پاس سے نکلتے ہیں توجن لوگوں کوخدانے علم ودانش عطاکی ہے ، ان سے (بطور مذاق ) کہتے ہیں ، ابھی اس شخص نے کیاکہاتھا؟یہ وہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدانے مہر لگا دی ہے اور وہ اپنی خوا ہشات نفسانی کی پیروی کرتے ہیں (لہٰذاکچھ نہیں سمجھتے ) ۔
۱۷۔ جولوگ ہدایت یافتہ ہیں ان کوخدا مزید ہدایت کرتا ہے اورانہیں پرہیز گاری کی رُوح عنایت فرماتا ہے ۔
۱۸۔تو کیا یہ لوگ بس قیامت کے انتظار میںہیں کہ ان پر ناگہان آ جائے ( تواِس وقت وہ ایمان لائیں گے )حالانکہ اس کی نشانیاں توآچکی ہیں ، لیکن جس وقت وہ آ پہنچے گی تواس وقت ان کی توجّہ اورایمان انہیں کچھ فائدہ نہ دے گا ۔
۱۹۔پس جان لے کہ اللہ کے سواکوئی معبُود نہیں اوراپنے گنا ہ پراورایمان دار مر دوں اور ایمان دار عورتوں کے لیے استغفار کر اور خدا وند تعالیٰ تمہارے چلنے پھرنے اور ٹھہر نے کی جگہ کو جانتا ہے ۔