Tafseer e Namoona

Topic

											

									  5- یہ دونوں نفخوں کے درمیان فاصلہ

										
																									
								

Ayat No : 68

: الزمر

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ۖ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ ۶۸

Translation

اور جب صور پھونکا جائے گا تو زمین و آسمان کی تمام مخلوقات بیہوش ہوکر گر پڑیں گی علاوہ ان کے جنہیں خدا بچانا چاہے - اس کے بعد پھر دوبارہ پھونکا جائے گا تو سب کھڑے ہوکر دیکھنے لگیں گے.

Tafseer

									 5- یہ دونوں نفخوں کے درمیان فاصلہ : 
       قرآن مجید کی آیات سے اس سلسلے میں کچھ معلوم نہیں ہوتا صرف "ثم" کی تعبیر اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ فاصلہ ہوگا، البتہ اسلامی روایات میں یہ فاصلہ 

چالیس سال ذکر ہوا ہے۔ ؎1
 جن کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہے کہ ان سالوں کا پیمانہ کیا ہوگا، کیا یہ عام سالوں کی طرح ہوں گے یا قیامت کے سالوں اور ایام جیسے؟ یہ امرواضح نہیں۔ 
 بہرحال نفخ صور اوراس جہان کے اختتام ، اسی طرح نفخہ ثانی اور دوسرے جہان کے آغاز میں غورفکر، ان اشارات کی طرف توجہ کرتے ہوئے جو قرآن مجید میں 

آئے ہیں اورمزید تفصیل جو روایات اسلامی میں دکھائی دیتی ہے، انسانوں کو گہرا تربیتی درس دیتی ہے۔ خاص طور پراس سے یہ حقیقت واضح اور روشن ہوتی ہے کہ ہر لمحہ اور 

ہرحالت میں اس قسم کے عظیم اور ہولناک حادثے کے استقبال کے لیے تیار رہنا ہیے کیونکہ اس کے لیے کوئی معین تاریخ بیان نہیں ہوئی اوراس کے وقوع کا ہر زمآنے میں احتمال ہے ۔ 

علاوہ ازیں وہ بغیرکسی مقدمے کسی تمہید کے شروع ہوگا اسی لیے نفخ صور سے مربوط مذکورہ احادیث میں سے ایک کے ذیل میں۔ راوی کہتا ہے کہ جب گفتگو یہاں تک پہنچی کہ 

ــــــــــــــــــــــــــ
  رایت علی بن الحسین بیکی عندذالك بكاء شديدًا 
  امام سجادعلیہ السلام کو میں نے دیکھا کہ آپؑ شدت کے ساتھ گریہ فرمارہے ہیں اوراس جہان کے خاتمے ، 
  قیامت اور بارگاہ خداوندی میں لوگوں کے حساب و کتاب کے لیے حاضر ہونے کے بارے میں آپؑ 
  سخت پریشان ہیں ۔ ؎2
۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------


  ؎1     نورالثقلين جلد 4  ص 503 حدیث 119 
  ؎2    تفسیرصافی ، زیر بحث آیت کے ذیل میں
۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------