Tafseer e Namoona

Topic

											

									  4- کیا دونوں نفخ ناگہانی ہوں گے ؟

										
																									
								

Ayat No : 68

: الزمر

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ۖ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ ۶۸

Translation

اور جب صور پھونکا جائے گا تو زمین و آسمان کی تمام مخلوقات بیہوش ہوکر گر پڑیں گی علاوہ ان کے جنہیں خدا بچانا چاہے - اس کے بعد پھر دوبارہ پھونکا جائے گا تو سب کھڑے ہوکر دیکھنے لگیں گے.

Tafseer

									 4- کیا دونوں نفخ ناگہانی ہوں گے ؟ 
        قرآن مجید کی آیات سے بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نفخہ ناگٓہانی صورت میں
۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

-
  ؎1       مجمع البیان، زیربحث آیات کے ذیل میں 
  ؎2      بحارالانوار، جلد  6 ص 329. 
  ؎3     نورالثقلین  جلد  4 ،  ص  503 (حدیث 119)
۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

--
 وقوع پذیر ہوں گے لیکن پہلا نفخہ اسی غفلت کی حالت میں ہوگا کہ بہت سے لوگ کسب وکار اور اموال پر جھگڑے اورخرید و فروخت میں مشغول ہوں گے اور سب 

کے سب وہیں کے وہیں مرجائیں گے جیساکہ سورہ یٰس کی آیہ 29 میں ہے:
   ان كانت الاصيحة واحدة فاذاهم خامدون
  وہ بس ایک ہی چیخ ہوگی جس سے وہ وہیں کے وہیں بجھ کر رہ جائیں گے۔ 
 دوسرے صیحہ کے بارے میں زیر بحث آیت میں بھی ہے.
  فاذا هم قیام ينظرون
  اچانک وہ کھڑےہوجائیں گے اورحساب وجزا کا انتظارکریں گے۔ 
  ہی اور دیگر تعبیرات نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ بھی ناگہانی طور پر ہی واقع ہوگی۔ 
   ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ