سورة زمر / آیه 60 - 64
وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ تَرَى الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى اللَّهِ وُجُوهُهُمْ مُسْوَدَّةٌ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْمُتَكَبِّرِينَ ۶۰وَيُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِهِمْ لَا يَمَسُّهُمُ السُّوءُ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۶۱اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ ۶۲لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ۶۳قُلْ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَأْمُرُونِّي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ ۶۴
اور تم روزِ قیامت دیکھو گے کہ جن لوگوں نے اللہ پر بہتان باندھا ہے ان کے چہرے سیاہ ہوگئے ہیں اور کیا جہّنم میں تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا نہیں ہے. اور خدا صاحبانِ تقویٰ کو ان کی کامیابی کے سبب نجات دے دے گاکہ کوئی برائی انہیں چھو بھی نہ سکے گی اور نہ انہیں کوئی رنج لاحق ہوگا. اللہ ہی ہر شے کا خالق ہے اور وہی ہر چیز کی نگرانی کرنے والا ہے. زمین و آسمان کی تمام کنجیاں اسی کے پاس ہیں اور جن لوگوں نے اس کی آیتوں کا انکار کیا وہی خسارہ میں رہنے والے ہیں. آپ کہہ دیجئے کہ اے جاہلو کیا تم مجھے اس بات کا حکم دیتے ہو کہ میں غیر خدا کی عبادت کرنے لگوں.
(60) وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ تَـرَى الَّـذِيْنَ كَذَبُوْا عَلَى اللّـٰهِ وُجُوْهُهُـمْ مُّسْوَدَّةٌ ۚ اَلَيْسَ فِىْ جَهَنَّـمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَـبِّـرِيْنَ
(61) وَيُنَجِّى اللّـٰهُ الَّـذِيْنَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِـهِـمْۚ لَا يَمَسُّهُـمُ السُّوٓءُ وَلَا هُـمْ يَحْزَنُـوْنَ
(62) اَللَّـهُ خَالِقُ كُلِّ شَىْءٍ ۖ وَّهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ وَّكِيْلٌ
(63) لَّـهٝ مَقَالِيْدُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۗ وَالَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيَاتِ اللّـٰهِ اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْخَاسِرُوْنَ
(64) قُلْ اَفَغَيْـرَ اللّـٰهِ تَاْمُرُوٓنِّـىٓ اَعْبُدُ اَيُّـهَا الْجَاهِلُوْنَ
ترجمہ
(60) اورجنھوں نے خدا پرجھوٹ باندھا تھا، قیامت کے دن تودیکھےگا کہ ان کے منہ کالے ہیں ، کیا جہنم میں متکبرین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
(61) اورخدا ان لوگوں کو جنھوں نے تقوٰی اختیار کیا تھا کامیابی کے ساتھ نجات دے گا۔ انھیں کوئی بھی برائی لاحق نہ ہوگی اور نہ وہ ہرگزغمگین ہوں گئے ۔
(62) خدا ہی ہر چیز کا خالق ہے اور وہی ہر چیز کا محافظ اور نگران ہے۔
(63) آسمان اور زمین کی چابیاں اسی کی ملکیت ہیں اور جن لوگوں نے خدا کی آیات کا انکار کیا وہی تو خسارے میں ہیں۔
(64) کہہ دے؛ اے جاہلو کیا تم مجھے غیراللہ کی عبادت کاحکم دیتے ہو ؟