Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورة زمر / آیه  56 -  59

										
																									
								

Ayat No : 56-59

: الزمر

أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَىٰ مَا فَرَّطْتُ فِي جَنْبِ اللَّهِ وَإِنْ كُنْتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ ۵۶أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ۵۷أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً فَأَكُونَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ ۵۸بَلَىٰ قَدْ جَاءَتْكَ آيَاتِي فَكَذَّبْتَ بِهَا وَاسْتَكْبَرْتَ وَكُنْتَ مِنَ الْكَافِرِينَ ۵۹

Translation

پھر تم میں سے کوئی نفس یہ کہنے لگے کہ ہائے افسوس کہ میں نے خدا کے حق میں بڑی کوتاہی کی ہے اور میں مذاق اڑانے والوں میں سے تھا. یا یہ کہنے لگے کہ اگر خدا مجھے ہدایت دے دیتا تو میں بھی صاحبانِ تقویٰ میں سے ہوجاتا. یا عذاب کے دیکھنے کے بعد یہ کہنے لگے کہ اگر مجھے دوبارہ واپس جانے کا موقع مل جائے تو میں نیک کردار لوگوں میں سے ہوجاؤں گا. ہاں ہاں تیرے پاس میری آیتیں آئی تھیں تو تو نے انہیں جھٹلادیا اور تکبر سے کام لیا اور کافروں میں سے ہوگیا.

Tafseer

									(56) اَنْ تَقُوْلَ نَفْسٌ يَّا حَسْرَتَا عَلٰى مَا فَرَّطْتُ فِىْ جَنْبِ اللّـٰهِ وَاِنْ كُنْتُ لَمِنَ السَّاخِرِيْنَ 
(57) اَوْ تَقُوْلَ لَوْ اَنَّ اللّـٰهَ هَدَانِىْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُتَّقِيْنَ 
(58) اَوْ تَقُوْلَ حِيْنَ تَـرَى الْعَذَابَ لَوْ اَنَّ لِىْ كَرَّةً فَاَكُـوْنَ مِنَ الْمُحْسِنِيْنَ 
(59) بَلٰى قَدْ جَآءَتْكَ اٰيَاتِىْ فَكَذَّبْتَ بِـهَا وَاسْتَكْـبَـرْتَ وَكُنْتَ مِنَ الْكَافِـرِيْنَ 

  ترجمہ
(56) ( یہ احکام اس بنا پر ہیں کہ) مبادا کوئی شخص قیامت کے دن کہے : افسوس ہے مجھ پر ان کوتاہیوں کی بنا پرجو میں نے فرمان خدا کی اطاعت میں کی ہیں اور (اس کی آیات کا) میں نے
  مذاق اورتمسخراڑایا ہے۔ 
(57) اور مبادا وہ کہے کہ اگر خدا میری ہدایت کرتا تومیں پر ہیز گاروں میں سے ہوتا۔ 
(58) یاجس وقت وہ عذاب کو دیکھے تو کہے کہ کیا یہ ہوسکتا ہے کہ میں دوبارہ (دنیا کی طرف) پلٹ جاؤں ، تاکہ نیکوکاروں میں سے ہوجاؤں؟ 
(59) ہاں ! میری آیات تیرے پاس آئی تھیں ، لیکن تو نے ان کی تکذیب کی اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا۔