سورة زمر / آیه 53 - 55
قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ۵۳وَأَنِيبُوا إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ ۵۴وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ ۵۵
پیغمبر آپ پیغام پہنچادیجئے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنے نفس پر زیادتی کی ہے رحمت خدا سے مایوس نہ ہونا اللہ تمام گناہوں کا معاف کرنے والا ہے اور وہ یقینا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے. اور تم سب اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے لئے سراپا تسلیم ہوجاؤ قبل اس کے کہ تم تک عذاب آجائے تو پھر تمہاری مدد نہیں کی جاسکتی ہے. اور تمہارے رب کی طرف سے جو بہترین قانون نازل کیا گیا ہے اس کا اتباع کرو قبل اس کے کہ تم تک اچانک عذاب آجائے اور تمہیں اس کا شعور بھی نہ ہو.
(53) قُلْ يَا عِبَادِىَ الَّـذِيْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓى اَنْفُسِهِـمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْـمَةِ اللّـٰهِ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُـوْبَ جَـمِيْعًا ۚ اِنَّهٝ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِـيْمُ
(54) وَاَنِيْبُـوٓا اِلٰى رَبِّكُمْ وَاَسْلِمُوْا لَـهٝ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُـمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ
(55) وَاتَّبِعُـوٓا اَحْسَنَ مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَّّاَنْتُـمْ لَا تَشْعُرُوْنَ
ترجمہ
(53) کہہ دے: اے میرے بندو! جنھوں نے اپنے اوپرظلم واسراف کیا ہے ؟ خدا کی رحمت سے نا امید نہ ہو جانا، کیونکہ خدا سارے گناہوں کو بخش دے گا۔ بیشک وہ غفورو رحیم ہے۔
(54) اور اپنے پروردگار کی بارگاہ میں رجوع کرو اور اس کے سامنے سرتسلیم خم کرلو ۔ اس سے پہلے کہ عذاب تمھاری طرف آنے اور پھرکسی کی طرف سے تمھاری مدد نہ ہو۔
(55) اوران بہترین احکام کی جو تمھارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئے ہیں پیروی کرو . اس سے پہلے کہ (خدائی) عذاب اچانک تمھاری طرف آجائے جبکہ تمھیں اس کی کوئی خبر
بھی نہ ہو۔