Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورة زمر / آیه  45 -  48

										
																									
								

Ayat No : 45-48

: الزمر

وَإِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ ۖ وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ ۴۵قُلِ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِي مَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۴۶وَلَوْ أَنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُ مَعَهُ لَافْتَدَوْا بِهِ مِنْ سُوءِ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ وَبَدَا لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مَا لَمْ يَكُونُوا يَحْتَسِبُونَ ۴۷وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَحَاقَ بِهِمْ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ۴۸

Translation

اور جب ان کے سامنے خدائے یکتا کا ذکر آتا ہے تو جن کا ایمان آخرت پر نہیں ہے ان کے دل متنفر ہوجاتے ہیں اور جب اس کے علاوہ کسی اور کا ذکر آتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں. اب آپ کہئے کہ اے پروردگار اے زمین و آسمان کے خلق کرنے والے اور حاضر و غائب کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں کے درمیان ان مسائل کا فیصلہ کرسکتا ہے جن میں یہ آپس میں اختلاف کررہے ہیں. اور اگر ظلم کرنے والوں کو زمین کی تمام کائنات مل جائے اور اتنا ہی اور بھی مل جائے تو بھی یہ روزِ قیامت کے بدترین عذاب کے بدلہ میں سب دے دیں گے لیکن ان کے لئے خدا کی طرف سے وہ سب بہرحال ظاہر ہوگا جس کا یہ وہم و گمان بھی نہیں رکھتے تھے. اور ان کی ساری بدکرداریاں ان پر واضح ہوجائیں گی اور انہیں وہی بات اپنے گھیرے میں لے لے گی جس کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے.

Tafseer

									(45) وَاِذَا ذُكِـرَ اللّـٰهُ وَحْدَهُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّـذِيْنَ لَا يُؤْمِنُـوْنَ بِالْاٰخِرَةِ ۖ وَاِذَا ذُكِـرَ الَّـذِيْنَ مِنْ دُوْنِهٓ ٖ اِذَا هُـمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ 
(46) قُلِ اللّـٰـهُـمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ اَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِىْ مَا كَانُـوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ 
(47) وَلَوْ اَنَّ لِلَّـذِيْنَ ظَلَمُوْا مَا فِى الْاَرْضِ جَـمِيْعًا وَّمِثْلَـهٝ مَعَهٝ لَافْتَدَوْا بِهٖ مِنْ سُوٓءِ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ وَبَدَا لَـهُـمْ مِّنَ اللّـٰهِ مَا لَمْ يَكُـوْنُـوْا يَحْتَسِبُوْنَ 
(48) وَبَدَا لَـهُـمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوْا وَحَاقَ بِـهِـمْ مَّا كَانُـوْا بِهٖ يَسْتَهْزِئُـوْنَ 

  ترجمہ

(45) جس وقت خدا کو وحدت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے تو ان لوگوں کے دل جو آخرت پرایمان نہیں رکھتے منتفر ہوجاتے ہیں لیکن جب دوسرے معبودوں کا ذکر ہوتا ہے تو وہ 

خوش ہوجاتے ہیں۔
(46) کہہ دے! خداوندا! توہی آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور پنہاں و آشکار بھیدوں کا جاننے والا ہے، توہی اپنے بندوں کے درمیان ان باتوں کے لیے جن میں 

وہ اختلاف کیا کرتے
  تھے، فیصلہ کرے گا 
(47) اگرستم گران تمامچیزوں کےمالک ہوجائیں جوروئےزمین پرہیں اوراتناہی ان کےپاس اوربھی ہوتووہ روز قیامت کےعذاب سےرہائی حاصل کرنےکےلیےان سب کوقربان 

کرنےپرتیارہوجائیں
 گے۔ اورخدا کی طرف سے ان کے لیے ایسے امور ظاہر ہوں گے جن کا وہ گمان بھی نہیں کرتے تھے۔ 
(48) اس دن وہ برے اعمال جنھیں وہ انجام دیا کرتے تھے ان کے لیے ظاہرہوجائیں گے اور جس چیز کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہی انھیں آکر گھیر لے گی۔