سورة زمر / آیه 23 - 26
اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا مَثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ ۲۳أَفَمَنْ يَتَّقِي بِوَجْهِهِ سُوءَ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ وَقِيلَ لِلظَّالِمِينَ ذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُونَ ۲۴كَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَأَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ ۲۵فَأَذَاقَهُمُ اللَّهُ الْخِزْيَ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ۲۶
اللہ نے بہترین کلام اس کتاب کی شکل میں نازل کیا ہے جس کی آیتیں آپس میں ملتی جلتی ہیں اور بار بار دہرائی گئی ہیں کہ ان سے خوف خدا رکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اس کے بعد ان کے جسم اور دل یاد خدا کے لئے نرم ہوجاتے ہیں یہی اللہ کی واقعی ہدایت ہے وہ جس کو چاہتا ہے عطا فرمادیتا ہے اور جس کو وہ گمراہی میں چھوڑ دے اس کا کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے. کیا وہ شخص جو روز هقیامت بدترین عذاب کا بچاؤ اپنے چہرہ سے کرنے والا ہے نجات پانے والے کے برابر ہوسکتا ہے اور ظالمین سے تو یہی کہا جائے گا کہ اپنے کرتوت کا مزہ چکھو. اور ان کّفار سے پہلے والوں نے بھی رسولوں علیھ السّلام کو جھٹلایا تو ان پر اس طرح سے عذاب وارد ہوگیا کہ انہیں اس کا شعور بھی نہیں تھا. پھر خدا نے انہیں زندگی دنیا میں ذلّت کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب تو بہرحال بہت بڑا ہے اگر انہیں معلوم ہوسکے.
(23) اَللَّـهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيْثِ كِتَابًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِىَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّـذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْۚ ثُـمَّ تَلِيْنُ جُلُوْدُهُـمْ وَقُلُوْبُـهُـمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّـٰهِ ۚ ذٰلِكَ هُدَى اللّـٰهِ يَـهْدِىْ بِهٖ مَنْ يَّشَآءُ ۚ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّـٰهُ فَمَا
لَـهٝ مِنْ هَادٍ
(24) اَفَمَنْ يَّتَّقِىْ بِوَجْهِهٖ سُوٓءَ الْعَذَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ وَقِيْلَ لِلظَّالِمِيْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُـمْ تَكْسِبُوْنَ
(25) كَذَّبَ الَّـذِيْنَ مِنْ قَبْلِـهِـمْ فَاَتَاهُـمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُوْنَ
(26) فَاَذَاقَـهُـمُ اللّـٰهُ الْخِزْىَ فِى الْحَيَاةِ الـدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَـرُ ۚ لَوْ كَانُـوْا يَعْلَمُوْنَ
ترجمہ
(23) خدا نے بہترین بات نازل کی ہے، ایسی کتاب جس کی آیات (لطافت وزریبائی اور مضمون کی گہرائی کے لحاظ سے) ایک دوسرے سے مشابہ ، بار بار (ا شتیاق
انگیزانداز سے) دہرائی جانے والی جس کی آیات سن کر وہ لوگ لرزہ براندام ہوجاتے ہیں جو اپنے پروردگار کے سامنے خشوع کرنے والے ہیں۔ پھر ان کا ظاہروباطن
نرم اور ذکر خدا کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ جسے چاہتا ہے ہدایت اس کے ساتھ کر دیتا ہے اور جسے خداگمراہ کرے دے اس کے لیے
کوئی راہ نما نہیں ہے۔
(24) کیا وہ شخص جو اپنے چہرے اور ذات سے (خدا کے) دردناک عذاب کو قیامت کے دن ٹال دے (اس شخص کے مانند ہوسکتا ہے جس تک ہرگز جہنم کی آگ پہنچ ہی نہ
سکے) اور ظالموں سے کہا جائے کا کہ جو کچھ تم کیا کرتے تھے اب اس کا مزہ چکھو۔
(25) جو لوگ ان سے پہلے تھے انھوں نے بھی ہماری آیات کو جھٹلایا تھا تو ان پر عذاب الہی ایسی جگہ سے آیاجہاں کا وہ کوئی خیال ہی نہ رکھتے تھے۔
(26) خدا نے انھیں اس دنیاکی زندگی میں بھی ذلت وخواری کا مزہ چکھایا اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی بڑا ہے، اگروہ جانتے۔