Tafseer e Namoona

Topic

											

									  4- تطبیق با شان نزول

										
																									
								

Ayat No : 17-20

: الزمر

وَالَّذِينَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوهَا وَأَنَابُوا إِلَى اللَّهِ لَهُمُ الْبُشْرَىٰ ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِ ۱۷الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ ۱۸أَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ أَفَأَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِي النَّارِ ۱۹لَٰكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَبْنِيَّةٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَعْدَ اللَّهِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ الْمِيعَادَ ۲۰

Translation

اور جن لوگوں نے ظالموں سے علیحدگی اختیار کی کہ ان کی عبادت کریں اور خدا کی طرف متوجہ ہوگئے ان کے لئے ہماری طرف سے بشارت ہے لہذا پیغمبر آپ میرے بندوں کو بشارت دے دیجئے. جو باتوں کو سنتے ہیں اور جو بات اچھی ہوتی ہے اس کا اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں خدا نے ہدایت دی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو صاحبانِ عقل ہیں. کیا جس شخص پر کلمہ عذاب ثابت ہوجائے اور کیا جو شخص جہنمّ میں چلا ہی جائے آپ اسے نکال سکتے ہیں. البتہ جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا خوف پیدا کیا ان کے لئے جنّت کے غرفے ہیں اور ان کے غرفوں پر مزید غرفے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی - یہ خدا کا وعدہ ہے اور خدا اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا ہے.

Tafseer

									 4- تطبیق با شان نزول : 
         مفسرین نے کئی ایک شان نزول بیان کی ہیں۔ ان میں سے یہ بھی ہے کہ والذین اجتنبوا الطاغوت..... کی آیت اوراس کے بعد والی آیت تین افراد کے بارے میں وارد ہوئی ہے جو زمانہ جاہلیت میں (اس آلود ماحول میں مشرکین کے شو روغوغا کے سامنے نہیں جھکے اور) وہ کہتے تھے لا اله الا الله ـــــــ وہ سلمان فارسی . اورابوذرغفاری اور زید بن عمرتھے ۔ ؎1 
 بعض روایات میں زید بن عمرو کی جگہ سعید بن زید آیا بے ۔ ؎2 
 بعض نے بھی کیا ہے کہ آیہ افمن حق عليه كلمة العذاب ... . . ابوجہل وغیرہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے ؎3
لیکن بعید نہیں ہے کہ یہ اصطلاحی شان نزول میں سے نہ ہو بلک آیت کے واضح مصادیق پر تطبیق کی گئی ہو۔ 
    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
  ؎1     تفسیر "قرطبی" و "مجمع البیان"  زیر بحث آیات کے ذیل میں۔ 
  ؎2    "درالمنشور"  طبق نقل تفسیر المیزان جلد 17 صفحہ 267  
  ؎3    اس قول کو "روح المعانی"  نے بعض سے نقل کیا ہے۔ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ