سورة زمر / آیه 6 - 7
خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ الْأَنْعَامِ ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ ۚ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُصْرَفُونَ ۶إِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْكُمْ ۖ وَلَا يَرْضَىٰ لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ ۖ وَإِنْ تَشْكُرُوا يَرْضَهُ لَكُمْ ۗ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۗ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ مَرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ۷
اس نے تم سب کو ایک ہی نفس سے پیدا کیا ہے اور پھر اسی سے اس کا جوڑا قرار دیا ہے اور تمہارے لئے آٹھ قسم کے چوپائے نازل کئے ہیں. وہ تم کو تمہاری ماؤں کے شکم میں تخلیق کی مختلف منزلوں سے گزارتا ہے اور یہ سب تین تاریکیوں میں ہوتا ہے - وہی اللہ تمہارا پروردگار ہے اسی کے قبضہ میں ملک ہے اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے پھر تم کدھر پھرے جارہے ہو. اگر تم کافر بھی ہوجاؤ گے تو خدا تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر کو پسند نہیں کرتا ہے اور اگر تم اس کا شکریہ ادا کرو گے تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے اور کوئی شخص دوسرے کے گناہوں کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے اس کے بعد تم سب کی بازگشت تمہارے پروردگار کی طرف ہے پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم دنیا میں کیا کررہے تھے وہ دلوں کے حُھپے ہوئے رازوں سے بھی باخبر ہے.
(6) خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُـمَّ جَعَلَ مِنْـهَا زَوْجَهَا وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمَانِيَةَ اَزْوَاجٍ ۚ يَخْلُقُكُمْ فِىْ بُطُوْنِ اُمَّهَاتِكُمْ خَلْقًا مِّنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِىْ ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ ۚ ذٰلِكُمُ اللّـٰهُ رَبُّكُمْ لَـهُ الْمُلْكُ ۖ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ ۖ
فَاَنّـٰى تُصْرَفُـوْنَ
(7) اِنْ تَكْـفُرُوْا فَاِنَّ اللّـٰهَ غَنِىٌّ عَنْكُمْ ۖ وَلَا يَرْضٰى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ ۖ وَاِنْ تَشْكُرُوْا يَرْضَهُ لَكُمْ ۗ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى ۗ ثُـمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُـمْ تَعْمَلُوْنَ ۚ اِنَّهٝ عَلِيْـمٌ بِذَاتِ
الصُّدُوْرِ
ترجمہ
(6) اس نے تمہیں ایک ہی نفس سے پیدا کیا ہے اور ا س کی بیوی کو اس (کی باقی مانده گیلی مٹی) سے پیدا کیا اور تمھارے لیے آٹھ جوڑے جو پایوں میں سے نازل کیے وہ
تمھیں تمھاری ماؤں کے پیٹوں میں تین تارکیوں کے اندر ، ایک کے بعد دوسری خلقت عطا کرتا ہے۔ یہ ہے تمھارا پروردگار خدا ، ( عالم ہستی کی) حکومت اسی کے لیے
ہے، اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں ۔ پھر تم(اس حال میں) راہ حق سے کس طرح منحرف ہوتے ہو ؟
(7) اگر کفران کرو گے تو خدا تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لیے کبھی بھی کفران کو پسند نہیں کرتا اور اگرتم اس کا شکر ادا کرو گے تو وہ اسے تمھارے
لیے پیش کرتا ہےاورکوئی گنہ گار کسی دوسرے کا گناه اپنے کندھے پر نہیں اٹھائے گا۔ اس کے بعد تم سب کی واپسی تمھارے پروردگار کی طرف ہے اور جو کچھ تم
انجام دیا کرتے تھے وہ اس تمھیں آگاہ کرے گا ، کیونکہ جو کچھ سینوں میں ہے وہ اس سے آگاہ ہے ۔