Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ص / آیه 30 - 33

										
																									
								

Ayat No : 30-33

: ص

وَوَهَبْنَا لِدَاوُودَ سُلَيْمَانَ ۚ نِعْمَ الْعَبْدُ ۖ إِنَّهُ أَوَّابٌ ۳۰إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ الصَّافِنَاتُ الْجِيَادُ ۳۱فَقَالَ إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّي حَتَّىٰ تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ ۳۲رُدُّوهَا عَلَيَّ ۖ فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ ۳۳

Translation

اور ہم نے داؤد علیھ السّلام کو سلیمان علیھ السّلام جیسا فرزند عطا کیا جو بہترین بندہ اور ہماری طرف رجوع کرنے والا تھا. جب ان کے سامنے شام کے وقت بہترین اصیل گھوڑے پیش کئے گئے. تو انہوں نے کہا کہ میں ذکر خدا کی بنا پر خیر کو دوست رکھتا ہوں یہاں تک کہ وہ گھوڑے دوڑتے دوڑتے نگاہوں سے اوجھل ہوگئے. تو انہوں نے کہا کہ اب انہیں واپس پلٹاؤ اس کے بعد ان کی پنڈلیوں اور گردنوں کو ملنا شروع کردیا.

Tafseer

									 (30) وَوَهَبْنَا لِـدَاوُوْدَ سُلَيْمَانَ ۚ نِعْمَ الْعَبْدُ ۖ اِنَّهٝ اَوَّابٌ
 (31) اِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ الصَّافِنَاتُ الْجِيَادُ
 (32) فَقَالَ اِنِّـىٓ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْـرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّيْۚ حَتّـٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ
 (33) رُدُّوْهَا عَلَىَّ ۖ فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوْقِ وَالْاَعْنَاقِ

  ترجمہ

 (30) ہم نے داؤد و سلیمان عطا کیا ، کیا ہی اچھا بندہ تھا کیونکہ وہ ہمیشہ اللہ کی طرف بازگشت کرتا تھا۔ (اور ان کی یاد میں رہتا تھا)۔
 (31) وہ وقت یاد کر جب وقت عصرانھوں نے چابک اور تیزرفتار گھوڑے اس کے سامنے پیش کیے۔
 (32) تواس نے کہا : ان گھوڑوں کو میں اپنے رب کی خاطر پسند کرتا ہوں (میں چاہتا ہوں کرجہاد میں ان سے کام لوں اور وہ اسی طرح دکھتا رہا) یہاں تک کہ وہ اس
  کی آنکھوں سے اوجھل ہو گئے۔ 
 (33) (وہ اس قدر جاذب نظر تھے کہ اس نے کہا کہ) انھیں دوبارہ لاؤ اور پھر اس نے ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پرہاتھ پھیرا (اور ان پر نوازش کی)۔