Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ص / آیه 21 - 25

										
																									
								

Ayat No : 21-25

: ص

وَهَلْ أَتَاكَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ ۲۱إِذْ دَخَلُوا عَلَىٰ دَاوُودَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ خَصْمَانِ بَغَىٰ بَعْضُنَا عَلَىٰ بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَلَا تُشْطِطْ وَاهْدِنَا إِلَىٰ سَوَاءِ الصِّرَاطِ ۲۲إِنَّ هَٰذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ ۲۳قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِ ۖ وَإِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ ۗ وَظَنَّ دَاوُودُ أَنَّمَا فَتَنَّاهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ وَخَرَّ رَاكِعًا وَأَنَابَ ۩ ۲۴فَغَفَرْنَا لَهُ ذَٰلِكَ ۖ وَإِنَّ لَهُ عِنْدَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَآبٍ ۲۵

Translation

اور کیا آپ کے پاس ان جھگڑا کرنے والوں کی خبر آئی ہے جو محراب کی دیوار پھاند کر آگئے تھے. کہ جب وہ داؤد علیھ السّلام کے سامنے حاضر ہوئے تو انہوں نے خوف محسوس کیا اور ان لوگوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم دو فریق ہیں جس میں ایک نے دوسرے پر ظلم کیا ہے آپ حق کے ساتھ فیصلہ کردیں اور ناانصافی نہ کریں اور ہمیں سیدھے راستہ کی ہدایت کردیں. یہ ہمارا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے رَنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہے یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کردے اور اس بات میں سختی سے کام لیتا ہے. داؤد علیھ السّلام نے کہا کہ اس نے تمہاری رَنبی کا سوال کرکے تم پر ظلم کیاہے اور بہت سے شرکائ ایسے ہی ہیں کہ ان میں سے ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے علاوہ ان لوگوں کے جو صاحبان هایمان و عمل صالح ہیں اور وہ بہت کم ہیں .... اور داؤد علیھ السّلام نے یہ خیال کیا کہ ہم نے ان کا امتحان لیا ہے لہٰذا انہوں نے اپنے رب سے استغفار کیا اور سجدہ میں گر پڑے اور ہماری طرف سراپا توجہ بن گئے. تو ہم نے اس بات کو معاف کردیا اور ہمارے نزدیک ان کے لئے تقرب اور بہترین بازگشت ہے.

Tafseer

									 (21) وَهَلْ اَتَاكَ نَبَاُ الْخَصْمِۚ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ
 (22) اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوُوْدَ فَفَزِعَ مِنْـهُـمْ ۖ قَالُوْا لَا تَخَفْ ۖ خَصْمَانِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَلَا تُشْطِطْ وَاهْدِنَـآ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ
 (23) اِنَّ هٰذَآ اَخِيْۚ لَـهٝ تِسْعٌ وَّتِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّّلِـىَ نَعْجَةٌ وَّّاحِدَةٌ ۚ فَقَالَ اَكْفِلْنِيْـهَا وَعَزَّنِىْ فِى الْخِطَابِ
 (24) قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ ۖ وَاِنَّ كَثِيْـرًا مِّنَ الْخُلَطَـآءِ لَيَبْغِىْ بَعْضُهُـمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَقَلِيْلٌ مَّا هُـمْ ۗ وَظَنَّ دَاوُوْدُ اَنَّمَا فَتَنَّاهُ فَاسْتَغْفَرَ
  رَبَّهٝ وَخَرَّ رَاكِعًا وَّاَنَابَ 
 (25) فَغَفَرْنَا لَـهٝ ذٰلِكَ ۖ وَاِنَّ لَـهٝ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَحُسْنَ مَاٰبٍ

  ترجمہ

 (21) کیا تجھ تک شکایت کرنے والوں کی داستان پہنچی ہے کہ جو(داؤد کے) محراب سے اوپر گئے تھے؟ 
 (22) جس وقت (بغیرکسی اطلاع کے ) وہ اس کے پاس آپہنچے اوروہ انھیں دیکھ کر گھبرا گیا تو انھوں نے کہا: ڈر نہیں ہم دونوں شکایت لے کر آئے ہیں کہ ہم میں
 سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے۔ اب تو ہمارے درمیان حق فیصلہ کر دے اور کوئی زیادتی نہ ہونے دے اورراہ راست کی طرف ہماری ہدایت کر۔ 
 (23) یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے بھیڑیں ہیں اور میرے پاس ایک سے زیادہ نہیں ہے لیکن اس کا اصرار ہے کہ وہ بھی مجھے دے ڈال اورگفتگو میں مجھے
  دباتاہے۔ 
 (24) (داؤد نے) کہا : تیری ایک بھیڑکا تقاضا کرکےاپنی بھیڑوں میں اضافہ کرنے کےلیےاس نےمسلمًا تجھ پر ظلم کیا ہے اور بہت سے دوست ایک دوسرے پر ظلم
  کرتے ہیں سوائے ان کے کہ جو ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں مگر ان کی تعداد وتھوڑی ہے۔ داؤد نے خیال کیا کہ ہم نے اسے(اس واقعے)سے آزمایا
   ہے۔ پس اس نے اپنے رب کے بخشش چاہی اور سجدے میں گر پڑا اور اس نے توبہ کی ۔ 
 (25) ہم نے اس کا یہ کام بخش دیا اور وہ ہمارے ہاں مقام بلند اور نیک انجام کا حامل ہے۔