Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ص / آیه 12 - 16

										
																									
								

Ayat No : 12-16

: ص

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ ذُو الْأَوْتَادِ ۱۲وَثَمُودُ وَقَوْمُ لُوطٍ وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ ۚ أُولَٰئِكَ الْأَحْزَابُ ۱۳إِنْ كُلٌّ إِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ ۱۴وَمَا يَنْظُرُ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً مَا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ ۱۵وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّلْ لَنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ ۱۶

Translation

اس سے پہلے قوم نوح علیھ السّلام قوم عاد علیھ السّلام اور میخوں والا فرعون سب گزر چکے ہیں. اور ثمود, قوم لوط علیھ السّلام, جنگل والے لوگ یہ سب گروہ گزر چکے ہیں. ان میں سے ہر ایک نے رسول کی تکذیب کی تو ان پر ہمارا عذاب ثابت ہوگیا. یہ صرف اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ایک ایسی چنگھاڑ بلند ہوجائے جس سے ادنیٰ مہلت بھی نہ مل سکے. اور یہ کہتے ہیں کہ پروردگار ہمارا قسمت کا لکھا ہوا روزِ حساب سے پہلے ہی ہمیں دیدے.

Tafseer

									 (12) كَذَّبَتْ قَبْلَـهُـمْ قَوْمُ نُـوْحٍ وَّعَادٌ وَّفِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِ
 (13) وَثَمُوْدُ وَقَوْمُ لُوْطٍ وَّاَصْحَابُ الْاَيْكَـةِ ۚ اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُ
 (14) اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ
 (15) وَمَا يَنْظُرُ هٰٓؤُلَآءِ اِلَّا صَيْحَةً وَّّاحِدَةً مَّا لَـهَا مِنْ فَوَاقٍ
 (16) وَقَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ

  ترجمہ

 (12) أن سے پہلے قوم نوح و عاد اور صاحب اقتدار فرعون نے (ہمارے انبیاء کی) تکذیب کی۔
 (13) نیز ثمود . قوم لوط اوراصحاب ایکہ (قوم شعیب) یہ وہ جماعتیں تھیں (کہ جو انبیاء کی تکذیب کے لیے کھڑی ہوئیں)۔
 (14) ان جماعتوں میں سے ہراکی نے رسولوں کی تکذیب کی اوران کے لیے عذاب الٰہی روبہ عمل آیا۔
 (15) (اپنے ان اعمال کے سبب) ان لوگوں کو اس کے علاوہ کوئی توقع نہ تھی کرایک آسمانی صیحہ نازل ہو۔ ایسی صیحہ کہ جس کے باعث لوٹنے کا کوئی راستہ نہ
  رہے (اور وہ سب کو نابود کر دے)۔
 (16) انھوں نے (سرکشی کی بنا پر) کہا : پروردگارا ! اپنے عذاب میں سے روز حساب سے پہلے ہی ہماراحصہ جتنی جلدی ہو سکے ہمیں دے دے۔