Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ص / آیه 4 - 7

										
																									
								

Ayat No : 4-7

: ص

وَعَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرٌ مِنْهُمْ ۖ وَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا سَاحِرٌ كَذَّابٌ ۴أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ ۵وَانْطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَىٰ آلِهَتِكُمْ ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ يُرَادُ ۶مَا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هَٰذَا إِلَّا اخْتِلَاقٌ ۷

Translation

اور انہیں تعجب ہے کہ ان ہی میں سے کوئی ڈرانے والا کیسے آگیا اور کافروں نے صاف کہہ دیا کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے. کیا اس نے سارے خداؤں کو جوڑ کر ایک خدا بنادیا ہے یہ تو انتہائی تعجب خیز بات ہے. اور ان میں سے ایک گروہ یہ کہہ کر چل دیا چلو اپنے خداؤں پر قائم رہو کہ اس میں ان کی کوئی غرض پائی جاتی ہے. ہم نے تو اگلے دور کی امتوّں میں یہ باتیں نہیں سنی ہیں اور یہ کوئی خود ساختہ بات معلوم ہوتی ہے.

Tafseer

									 (4) وَعَجِبُـوٓا اَنْ جَآءَهُـمْ مُّنْذِرٌ مِّنْـهُـمْ ۖ وَقَالَ الْكَافِرُوْنَ هٰذَا سَاحِرٌ كَذَّابٌ 
 (5) اَجَعَلَ الْاٰلِـهَةَ اِلٰـهًا وَّاحِدًا ۖ اِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ
 (6) وَانْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْـهُـمْ اَنِ امْشُوْا وَاصْبِـرُوْا عَلٰٓى اٰلِـهَتِكُمْ ۖ اِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ يُّرَادُ
 (7) مَا سَـمِعْنَا بِـهٰذَا فِى الْمِلَّـةِ الْاٰخِرَةِۚ اِنْ هٰذَآ اِلَّا اخْتِلَاقٌ

  ترجمہ

 (4) وہ تعجب کرنے لگے کہ ان میں سے ایک ڈرانے والی پیغمببر کیسے آگیا اور کافروں نے کہا یہ تو جھوٹا جادوگر ہے ۔ 
 (5) کیا اس نے اتنے خداؤں کے بجائے ایک ہی خدا قرار دے لیا ہے، یہ تو واقعا ایک عجیب چیز ہے۔ 
 (6) ان کے سردار باہرآئے اور کہا : جاؤ اور اپنے خداؤں کے ساتھ مضبوطی سے جم جاؤ - یہ تو ہمیں بدبختی کی طرف کھینچ لے جانا چاہتے ہیں۔
 (7) ہم نے ہرگز ایسی کوئی چیز اپنے آباؤ اجداد سے نہیں سنی ہے ، یہ تو بس جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔