۳۔ اس قسم کی نعمات کے لیے کوشش کرنا چاہیے
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ ۵۰قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ ۵۱يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ ۵۲أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ ۵۳قَالَ هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ ۵۴فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ ۵۵قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدْتَ لَتُرْدِينِ ۵۶وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ ۵۷أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ ۵۸إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ۵۹إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۶۰لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ ۶۱
پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کریں گے. تو ان میں کا ایک کہے گا کہ دار دنیا میں ہمارا ایک ساتھی بھی تھا. وہ کہا کرتا تھا کہ کیاتم بھی قیامت کی تصدیق کرنے والوں میں ہو. کیا جب مرکر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں ہمارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا. کیا تم لوگ بھی اسے دیکھو گے. یہ کہہ کہ نگاہ ڈالی تو اسے بیچ جہّنم میں دیکھا. کہا کہ خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے بھی ہلاک کردیتا. اور میرے پروردگار کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی یہیں حاضر کردیا جاتا. کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ہم اب مرنے والے نہیں ہیں. سوائے پہلی موت کے اور ہم پر عذاب ہونے والا بھی نہیں ہے. یقینا یہ بہت بڑی کامیابی ہے. اسی دن کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.
کیا انسان کے لیے یہ بات مناسب ہے کہ انسان عمر کے گراںبہاسر مائے اور خدا داد تعمیر ی صلاحیتوں کو ایسے امور میں صرف کر ے جو پانی کے بلبلوں کی طرح ناپا ئیدار ہوں ؟ایسی متاع ہے جو بے قد ر و قیمت اور فنا ہونے والی ہے . ایسی متاع ہے جس میں آ فتیں ہی فتیں ہیں اور دردسر ہی دردسر ہے۔
یاان قیمتی صلاحیتوں اور وسائل کو ایسی راہ میں استعمال کرے جس کا نتیجہ حیات ِ دوداں ، بے پایا ں نعمتیں اور پر وردگار کی خوشنودی ہے۔
قرآن زیر نظر آ یات میں کتنی خُوب صورت تعبیر پیش کرتا ہے ، کہتاہے سعی و کوشش کرنے والوں کو اس طرح کے مقصد کے لیے سعی و کوشش کرنی چاہیے . لذّات روحانی سے معمور جنّت کے لیے اور جسمانی نعمتوں سے بھری ہوئی بہشت کے لیے جس کی شراب طہور کو ملکوتی نشے میں غرق کردے گی اوراس کے باصفادوستوں کی ہم نشینی پر کوئی غم نہ رہنے دے گی ۔
جس میں نہ کوئی چیز محدود ہے نہ کسی چیزکی کوئی ممانعت . نہ اس میں زوال کاغم ہوگا اور نہ ہی حفاظت نگہداری کا دردسر ۔
ہاں !
ایسی جنت کے لیے سعی و کوشش کرناچاہیے