Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ یٰس / آیه 71 - 76 

										
																									
								

Ayat No : 71-76

: يس

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ ۷۱وَذَلَّلْنَاهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ ۷۲وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ ۷۳وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لَعَلَّهُمْ يُنْصَرُونَ ۷۴لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُحْضَرُونَ ۷۵فَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ۷۶

Translation

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے فائدے کے لئے اپنے دست قدرت سے چوپائے پیدا کردیئے ہیں تو اب یہ ان کے مالک کہے جاتے ہیں. اور پھر ہم نے ان جانوروں کو رام کردیا ہے تو بعض سے سواری کا کام لیتے ہیں اور بعض کو کھاتے ہیں. اور ان کے لئے ان جانوروں میں بہت سے فوائد ہیں اور پینے کی چیزیں بھی ہیں تو یہ شکر خدا کیوں نہیں کرتے ہیں. اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر دوسرے خدا بنالئے ہیں کہ شائد ان کی مدد کی جائے گی. حالانکہ یہ ان کی مدد کی طاقت نہیں رکھتے ہیں اور یہ ان کے ایسے لشکر ہیں جنہیں خود بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا. لہٰذا پیغمبر آپ ان کی باتوں سے رنجیدہ نہ ہوں ہم وہ بھی جانتے ہیں جو یہ چھپا رہے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں جس کا یہ اظہار کررہے ہیں.

Tafseer

									(71) اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَـهُـمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَيْدِيْنَآ اَنْعَامًا فَهُـمْ لَـهَـا مَالِكُـوْنَ 
(72) وَذَلَّلْنَاهَا لَـهُـمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُـهُـمْ وَمِنْهَا يَاْكُلُوْنَ 
(73) وَلَـهُـمْ فِيْـهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۖ اَفَلَا يَشْكُـرُوْنَ 
(74) وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ اٰلِـهَةً لَّعَلَّهُـمْ يُنْصَرُوْنَ 
(75) لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ نَصْرَهُـمْ وَهُـمْ لَـهُـمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ 
(76) فَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُـهُـمْ ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّوْنَ وَمَا يُعْلِنُـوْنَ 

  ترجمہ

(71) کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جو چیزیں ہم اپنی قدرت سے روبہ عمل لاۓ  ہیں ان میں ہم نے ان کے لیے چوپائے پیدا کیے ہیں کہ جن کے وه  مالک ہیں۔
(72) ہم نے انہیں ان کے لے یوں رام کردیا ہے کہ انہی میں سے سواری کا کام بھی لیتے ہیں اور انہیں میں سے غذا بھی حاصل کرتے ہیں ۔
(73) نیز ان (حیوانات) میں ان کے لیے دوسرے منافع بھی ہیں اور پینے کی اچھی چیزیں ہیں ، کیا وہ اس حالت میں شکر نہیں کرتے۔
(74) انہوں نے اپنے لیے خدا کے علاوہ کچھ معبود بنا لیے ہیں ۔ اس امید پر کہ شاید ان کی مدد کی جائے۔
(75) لیکن وہ ان کی مدد پر قادر نہیں ہیں اور یہ (عبادت کرنے والے قیامت میں) آتش جہنم میں حاضر ہونے والا ان کا لشکر ہوں گے۔
(76) لہذا ان کی باتیں تمہیں غمگین نہ کریں ، ہم ان تمام باتوں کو جانتے ہیں کہ جنہیں وہ پنہاں رکھتے ہیں یا ظاہر کرتے ہیں۔