سورہ یٰس / آیه 63 - 68
هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ۶۳اصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ ۶۴الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَىٰ أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ۶۵وَلَوْ نَشَاءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰ أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُونَ ۶۶وَلَوْ نَشَاءُ لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ ۶۷وَمَنْ نُعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ ۖ أَفَلَا يَعْقِلُونَ ۶۸
یہی وہ جہّنم ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا جارہا تھا. آج اسی میں چلے جاؤ کہ تم ہمیشہ کفر اختیار کیا کرتے تھے. آج ہم ان کے منہ پرلَہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ بولیں گے اوران کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ کیسے اعمال انجام دیا کرتے تھے. اور ہم اگر چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا دیں پھر یہ راستہ کی طرف قدم بڑھاتے رہیں لیکن کہاں دیکھ سکتے ہیں. اور ہم چاہیں تو خود ان ہی کو بالکل مسخ کردیں جس کے بعد نہ آگے قدم بڑھاسکیں اور نہ پیچھے ہی پلٹ کر واپس آسکیں. اور ہم جسے طویل عمر دیتے ہیں اسے خلقت میں بچپنے کی طرف واپس کر دیتے ہیں کیا یہ لوگ سمجھتے نہیں ہیں.
(63) هٰذِهٖ جَهَنَّـمُ الَّتِىْ كُنْتُـمْ تُوْعَدُوْنَ
(64) اِصْلَوْهَا الْيَوْمَ بِمَا كُنْـتُـمْ تَكْـفُرُوْنَ
(65) اَلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰٓى اَفْوَاهِهِـمْ وَتُكَلِّمُنَآ اَيْدِيْهِـمْ وَتَشْهَدُ اَرْجُلُـهُـمْ بِمَا كَانُـوْا يَكْسِبُوْنَ
(66) وَلَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰٓى اَعْيُنِـهِـمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّـٰى يُبْصِرُوْنَ
(67) وَلَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنَاهُـمْ عَلٰى مَكَانَتِـهِـمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِيًّا وَّلَا يَرْجِعُوْنَ
(68) وَمَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِى الْخَلْقِ ۖ اَفَلَا يَعْقِلُوْنَ
ترجمہ
(63) یہ وہی دوزخ ہے کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
(64) آج تم اس میں داخل ہوجاؤ اور اس کی آگ میں جلو اس کفر کی بنا پر کہ جو تم کیا کرتے تھے۔
(65) آج ہم ان کے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ اور پاؤں ان کے خود کردہ کاموں کی گواہی دیں گے۔
(66) اور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھیں موند دیں پھر اگر وہ چاہیں راستہ طے کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جائیں تو وہ دیکھ کے سکیں گے۔
(67) اوراگرہم چاہیں تو انہیں ان کی جگہ پرہی مسخ کردیں(اور انہیں بے جان مجسموں میں بدلکےرکھ دیں)کہ نہ تو وہ آگےکوسفرجاری رکھ سکیں اور نہ ہی پیچھے کی طرف پلٹ سکیں۔
(68) جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اُسے خلقت کے اعتبار سے پلٹ دیتے ہیں (اور اسے بچپن کی ناتوانی کی طرف پلٹا دیتے ہیں) کیا وہ عقل سے کام نہیں لیتے؟