سورہ یٰس / آیه 45 - 47
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّقُوا مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ۴۵وَمَا تَأْتِيهِمْ مِنْ آيَةٍ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ ۴۶وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۴۷
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس عذاب سے ڈرو جو سامنے یا پیچھے سے آسکتا ہے شاید کہ تم پر رحم کیا جائے. تو ان کے پاس خدا کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی ہے مگر یہ کہ یہ کنارہ کشی اختیار کرلیتے ہیں. اور جب کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے دیا ہے اس میں سے اس کی راہ میں خرچ کرو تو یہ کفّار صاحبانِ ایمان سے طنزیہ طور پر کہتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں جنہیں خدا چاہتا تو خود ہی کھلادیتا تم لوگ تو کِھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہو.
(45) وَاِذَا قِيْلَ لَـهُـمُ اتَّقُوْا مَا بَيْنَ اَيْدِيْكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَـمُـوْنَ
(46) وَمَا تَاْتِـيْـهِـمْ مِّنْ اٰيَةٍ مِّنْ اٰيَاتِ رَبِّـهِـمْ اِلَّا كَانُـوْا عَنْـهَا مُعْـرِضِيْنَ
(47) وَاِذَا قِيْلَ لَـهُـمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّـٰهُ قَالَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا لِلَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ يَشَآءُ اللّـٰهُ اَطْعَمَهٝ ۖ اِنْ اَنْـتُـمْ اِلَّا فِىْ ضَلَالٍ مُّبِيْنٍ
ترجمہ
(45) اور جس وقت ان سے یہ کہا جائے اور جو کچھ (عذاب الہی میں سے) تمہارے آگے اور پیچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ رحمت الٰہی تمہارے شامل حال ہو (تو وہ پرواہ
نہیں کرتے)۔
(46) اور ان کے پروردگار کی آیات میں سے کوئی آیت نہیں آتی مگر یہ کہ وہ اس سے روگردانی کرتے ہیں۔
(47) اور جس وقت، اس سے یہ کہا جائے کہ خدا نے جو تمہیں رزق دیا ہے اس میں سے (خدا کی راہ میں) خرچ کرو، تو کفار مومنین سے کہتے ہیں کہ کیا ہم ایسے شخص
کو کھانا کھلائیں کہ جسے خدا چاہتا تو کھلادیتا (لہذا خدا نے یہی چاہا ہے کہ وہ بھوکارہے) تم تو محض کھلی گمراہی میں ہو۔