سورہ یٰس / آیه 41 - 44
وَآيَةٌ لَهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ۴۱وَخَلَقْنَا لَهُمْ مِنْ مِثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ ۴۲وَإِنْ نَشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنْقَذُونَ ۴۳إِلَّا رَحْمَةً مِنَّا وَمَتَاعًا إِلَىٰ حِينٍ ۴۴
اور ان کے لئے ہماری ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہم نے ان کے بزرگوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں اٹھایا ہے. اور اس کشتی جیسی اور بہت سی چیزیں پیدا کی ہیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں. اور اگر ہم چاہیں تو سب کو غرق کردیں پھر نہ کوئی ان کافریاد رس پیدا ہوگا اور نہ یہ بچائے جاسکیں گے. مگر یہ کہ خود ہماری رحمت شامل حال ہوجائے اور ہم ایک مدّت تک آرام کرنے دیں.
(41) وَاٰيَةٌ لَّـهُـمْ اَنَّا حَـمَلْنَا ذُرِّيَّتَـهُـمْ فِى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ
(42) وَخَلَقْنَا لَـهُـمْ مِّنْ مِّثْلِـهٖ مَا يَرْكَبُوْنَ
(43) وَاِنْ نَّشَاْ نُغْـرِقْهُـمْ فَلَا صَرِيْخَ لَـهُـمْ وَلَا هُـمْ يُنْقَذُوْنَ
(44) اِلَّا رَحْـمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا اِلٰى حِيْنٍ
ترجمہ
(41) یہ بھی ان کے لیے (عظمت پروردگار کی ایک نشانی ہے کہ ہم نے ان کی ذریت کو (وسائل زندگی اور سازو سامان سے) بھری ہوئی کشتیوں میں سوار کیا ۔
(42) اور ہم نے ان کے لیے اسے جیسی دوسری سواریاں بھی پیدا کیں ۔
(43) اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر دیں ، اسی طرح سے کہ نہ تو کوئی ان کا فریاد رس ہو اور نہ ہی کوئی انہیں دریا سے نکال سکے.
(44) مگر یہ کہ پھر دوبارہ ہماری رحمت کی ان کے شامل حال ہو اور ایک معین وقت تک وہ اس زندگی سے بہرہ ور ہوں ۔