Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ یٰس / آیه 37 - 40 

										
																									
								

Ayat No : 37-40

: يس

وَآيَةٌ لَهُمُ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُمْ مُظْلِمُونَ ۳۷وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَهَا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ۳۸وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ ۳۹لَا الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّهَارِ ۚ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ ۴۰

Translation

اور ان کے لئے ایک نشانی رات ہے جس میں سے ہم کھینچ کر دن کو نکال لیتے ہیں تو یہ سب اندھیرے میں چلے جاتے ہیں. اور آفتاب اپنے ایک مرکز پر دوڑ رہا ہے کہ یہ خدائے عزیز و علیم کی معین کی ہوئی حرکت ہے. اور چاند کے لئے بھی ہم نے منزلیں معین کردی ہیں یہاں تک کہ وہ آخر میں پلٹ کر کھجور کی سوکھی ٹہنی جیسا ہوجاتا ہے. نہ آفتاب کے بس میں ہے کہ چاند کو پکڑ لے اور نہ رات کے لئے ممکن ہے کہ وہ دن سے آگے بڑھ جائے .... اور یہ سب کے سب اپنے اپنے فلک اور مدار میں تیرتے رہتے ہیں.

Tafseer

									(37) وَاٰيَةٌ لَّـهُـمُ اللَّيْلُ ۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّـهَارَ فَاِذَا هُـمْ مُّظْلِمُوْنَ 
(38) وَالشَّمْسُ تَجْرِىْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّـهَا ۚ ذٰلِكَ تَقْدِيْـرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِـيْـمِ 
(39) وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتّـٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِيْمِ 
(40) لَا الشَّمْسُ يَنْـبَغِىْ لَـهَآ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّـهَارِ ۚ وَكُلٌّ فِىْ فَلَكٍ يَّسْبَحُوْنَ 

  ترجمہ

(37) رات بھی ان کے لیے (عظمت خدا کی) ایک نشانی ہے ہم اس سے دن کو لے جاتے ہیں تو اچانک تاریکی انہیں ڈھانپ لیتی ہے۔
(38) اور سورج (بھی ان کے لیے ایک نشانی ہے) کہ وہ ہمیشہ اپنے ٹھکانے کی طرف حرکت میں ہے ، یہ خدائے قادر و دانا کی تقدیر ہے۔
(39) اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں قرار دی ہیں (اور جب وہ ان منازل کو طے کرلیتا ہے تو) آخر کار کجھور کی پرانی شاخ (زرد کمان) کے مانند ہو جاتا ہے۔
(40) نہ تو سورج چاند تک پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی رات دن پر سبقت لے جاسکتی ہے اور ان میں سے ہر ایک اپنے اپنے مدار میں تیر رہا ہے۔