سورہ یٰس / آیه 13 -19
وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلًا أَصْحَابَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ ۱۳إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ ۱۴قَالُوا مَا أَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا وَمَا أَنْزَلَ الرَّحْمَٰنُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ ۱۵قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ ۱۶وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ ۱۷قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِنْ لَمْ تَنْتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُمْ مِنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ ۱۸قَالُوا طَائِرُكُمْ مَعَكُمْ ۚ أَئِنْ ذُكِّرْتُمْ ۚ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُسْرِفُونَ ۱۹
اور پیغمبر آپ ان سے بطور مثال اس قریہ والوں کا تذکرہ کریں جن کے پاس ہمارے رسول آئے. اس طرح کہ ہم نے دو رسولوں کو بھیجا تو ان لوگوں نے جھٹلادیا تو ہم نے ان کی مدد کو تیسرا رسول بھی بھیجا اور سب نے مل کر اعلان کیا کہ ہم سب تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں. ان لوگوں نے کہا تم سب ہمارے ہی جیسے بشر ہو اور رحمٰن نے کسی شے کو نازل نہیں کیا ہے تم صرف جھوٹ بولتے ہو. انہوں نے جواب دیا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں. اور ہماری ذمہ داری صرف واضح طور پر پیغام پہنچادینا ہے. ان لوگوں نے کہا کہ ہمیں تم منحوس معلوم ہوتے ہو اگر اپنی باتوں سے باز نہ آؤ گے تو ہم سنگسار کردیں گے اور ہماری طرف سے تمہیں سخت سزا دی جائے گی. ان لوگوں نے جواب دیا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا یہ یاد دہانی کوئی نحوست ہے حقیقت یہ ہے کہ تم زیادتی کرنے والے لوگ ہو.
(13) وَاضْرِبْ لَـهُـمْ مَّثَلًا اَصْحَابَ الْقَرْيَةِۢ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَ
(14) اِذْ اَرْسَلْنَآ اِلَيْـهِـمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوٓا اِنَّـآ اِلَيْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ
(15) قَالُوْا مَآ اَنْتُـمْ اِلَّا بَشَـرٌ مِّثْلُـنَاۙ وَمَآ اَنْزَلَ الرَّحْـمٰنُ مِنْ شَىْءٍۙ اِنْ اَنْتُـمْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ
(16) قَالُوْا رَبُّنَا يَعْلَمُ اِنَّـآ اِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ
(17) وَمَا عَلَيْنَآ اِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِيْنُ
(18) قَالُـوٓا اِنَّا تَطَيَّـرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَـهُوْا لَنَرْجُـمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِـيْـمٌ
(19) قَالُوْا طَـآئِرُكُمْ مَّعَكُمْ ۚ اَئِنْ ذُكِّرْتُـمْ ۚ بَلْ اَنْتُـمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ
ترجمہ
(13) ان سے بستی والوں کی مثال بیان کیجئے کہ جس وقت خدا کے رسول ان کی طرف آئے۔
(14) جبکہ ہم نے دو رسول ان کی طرف بھیجے لیکن انہوں نے (ہمارے) رسولوں کی تکذیب کی ۔ اس لیے ہم نے ان دونوں کی تقویت کے لیے تیسرے کو بھیجا ان سب نے کہا کہ ہم تمہاری
طرف (خدا کے) بھیجے ہوئے ہیں ۔
(15) لیکن انہوں نے (جواب میں کہا) کہ تم تو ہم جیسے بشر کے سوا اور کچھ نہیں ہو اور خداوند رحمن نے کوئی چیز نازل نہیں کی ہے تو صرف جھوٹ بولتے ہو۔
(16) انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگارآگاہ ہے کہ ہم یقینی طور پر تمہاری طرف اس کے بھیجے ہوئے ہیں۔
(17) اور ہمارے ذمہ تو واضح طور پر پہنچا دینے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
(18) انہوں نے کہا کہ ہم تو تمہیں اپنے لیے فال بد سمجھتے ہیں (اور تمہارا وجود منحوس ہے) اور اگر تم ان باتوں سے دستبردار نہ ہوگے تو ہم تمہیں سنگسارکردیں گے اور ہماری طرف
سے تمہیں دردناک سزا ملے گی۔
(19) انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تو خود تمہاری ہی طرف سے ہے، اگر تم اچھی طرح سےغورکرو، بلکہ تم حد سےگزرےہوئےلوگ ہو۔