Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سورہ یٰس / آیه 1 -10

										
																									
								

Ayat No : 1-10

: يس

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ يس ۱وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ ۲إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ ۳عَلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ۴تَنْزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ ۵لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَا أُنْذِرَ آبَاؤُهُمْ فَهُمْ غَافِلُونَ ۶لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَىٰ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ۷إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَالًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُمْ مُقْمَحُونَ ۸وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ ۹وَسَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ۱۰

Translation

یٰسۤ. قرآن حکیم کی قسم. آپ مرسلین میں سے ہیں. بالکل سیدھے راستے پر ہیں. یہ قرآن خدائے عزیز و مہربان کا نازل کیا ہوا ہے. تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کے باپ دادا کو کسی پیغمبر کے ذریعہ نہیں ڈرایا گیا تو سب غافل ہی رہ گئے. یقینا ان کی اکثریت پر ہمارا عذاب ثابت ہوگیا تو وہ ایمان لانے والے نہیں ہیں. ہم نے ان کی گردن میں طوق ڈال دیئے ہیں جو ان کی ٹھڈیوں تک پہنچے ہوئے ہیں اور وہ سر اٹھائے ہوئے ہیں. اور ہم نے ایک دیوار ان کے سامنے اور ایک دیوار ان کے پیچھے بنادی ہے اور پھر انہیں عذاب سے ڈھانک دیا ہے کہ وہ کچھ دیکھنے کے قابل نہیں رہ گئے ہیں. اور ان کے لئے سب برابر ہے آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں.

Tafseer

									  بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

(1) يٰـسٓ 
(2) وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِـيْـمِ 
(3) اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ 
(4) عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِـيْـمٍ 
(5) تَنْزِيْلَ الْعَزِيْزِ الرَّحِـيْـمِ 
(6) لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُـمْ فَـهُـمْ غَافِلُوْنَ 
(7) لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰٓى اَكْثَرِهِـمْ فَـهُـمْ لَا يُؤْمِنُـوْنَ 
(8) اِنَّا جَعَلْنَا فِىٓ اَعْنَاقِهِـمْ اَغْلَالًا فَهِىَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُـمْ مُّقْمَحُوْنَ 
(9) وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ اَيْدِيْـهِـمْ سَدًّا وَّمِنْ خَلْفِهِـمْ سَدًّا فَاَغْشَيْنَاهُـمْ فَهُـمْ لَا يُبْصِرُوْنَ 
(10) وَسَوَآءٌ عَلَيْـهِـمْ ءَاَنْذَرْتَـهُـمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُـمْ لَا يُؤْمِنُـوْنَ 

  ترجمہ
  اللہ کے نام سے شروع جو رحمان و رحیم ہے 
(1) یٰس
(2) قرآن حکیم کی قسم ! 
(3) یقینًا تو (خدا) کے رسولوں میں سے ہے۔ 
(4) صراطِ مستقیم پر۔
(5) (یہ قرآن) خدائے عزیز و رحیم کی طرف سے نازل ہوا ہے۔
(6) تاکہ تو اس قوم کو ڈرائے کہ جن کے آباؤ اجداد کو ڈرایا نہیں گیا تھا اسی لیے وہ غافل ہیں ۔ 
(7) ان میں سے اکثر کے بارے میں (اللہ کا) فرمان حق ہو کر آچکا ہے اسی بناء پر وہ ایمان نہیں لاتے۔
(8) ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں کہ جو ٹھوڑیوں تک پہنچے ہوئے ہیں اور اس لئے انہوں نے سروں کو اوپرکررکھا ہے۔
(9) ہم نے ان کے سامنے بھی ایک دیوار بنا دی ہے اور ان کے پیچھے بھی ایک دیوار بنا دی ہے اور ان کی آنکھوں کو ہم نے ڈھانپ دیا ہے ۔ اس لیے وہ کچھ نہیں دیکھ سکتے۔
(10) ان کے لیے یکساں ہے چاہے تو انہیں ڈرائے یا نہ ڈرائے وہ ایمان نہیں لائیں گے۔