Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فاطر / آیه 33 - 35

										
																									
								

Ayat No : 33-35

: فاطر

جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ ۳۳وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ۖ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ ۳۴الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ ۳۵

Translation

یہ لوگ ہمیشہ رہنے والی جنّت میں داخل ہوں گے انہیں سونے کے کنگن اور موتی کے زیورات پہنائے جائیں گے اور ان کا لباس جنّت میں ریشم کا ہوگا. اور یہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہم سے رنج و غم کو دور کر دیا اور بیشک ہمارا پروردگار بہت زیادہ بخشنے والا اور قدرداں ہے. اس نے ہمیں اپنے فضل و کرم سے ایسی رہنے کی جگہ پر وارد کیا ہے جہاں نہ کوئی تھکن ہمیں چھو سکتی ہے اور نہ کوئی تکلیف ہم تک پہنچ سکتی ہے.

Tafseer

									33) جَنَّاتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُوْنَـهَا يُحَلَّوْنَ فِيْـهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّلُؤْلُـؤًا ۖ وَلِبَاسُهُـمْ فِيْـهَا حَرِيْرٌ 
(34) وَقَالُوا الْحَـمْدُ لِلّـٰهِ الَّـذِىٓ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ۖ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُـوْرٌ 
(35) اَلَّـذِىٓ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِـهٖۚ لَا يَمَسُّنَا فِيْـهَا نَصَبٌ وَّلَا يَمَسُّنَا فِيْـهَا لُـغُوْبٌ 

  ترجمہ

(33) (ان کی جزا) جنت کے ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں کہ وہ جن میں داخل ہوں گے، وہاں پر انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا اور وہاں ان کے لباس ریشم
 کے ہوں گے۔ 
(34) وہ کہیں گے کہ حمد (اورستائش) اس خدا کے لیے ہے کہ جس نے ہمارا غم دورکردیا۔ بے شک ہمارا پروردگار غفوروشکور ہے۔
(35) وہ خدا کہ جس نے اپنے فضل سے (ابدی) قیام کی اس جگہ پر ہمیں ٹھہرایا ہے کہ جہاں نہ تو ہمیں کوئی رنج و تکلیف پہنچے گی اور نہ ہی سستی اورتھکان ہوگی ۔