سوره فاطر / آیه 31 - 32
وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ بَصِيرٌ ۳۱ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ ۳۲
اور جس کتاب کی وحی ہم نے آپ کی طرف کی ہے وہ برحق ہے اور اپنے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور بیشک اللہ اپنے بندوں کے حالات سے باخبر اور خوب دیکھنے والا ہے. پھر ہم نے اس کتاب کا وارث ان افراد کو قرار دیا جنہیں اپنے بندوں میں سے چن لیا کہ ان میں سے بعض اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں اور بعض اعتدال پسند ہیں اور بعض خدا کی اجازت سے نیکیوں کی طرف سبقت کرنے والے ہیں اور درحقیقت یہی بہت بڑا فضل و شرف ہے.
(31) وَالَّـذِىٓ اَوْحَيْنَـآ اِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ اِنَّ اللّـٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِيْـرٌ بَصِيْـرٌ
(32) ثُـمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّـذِيْنَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْـهُـمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖۚ وَمِنْـهُـمْ مُّقْتَصِدٌۚ وَمِنْـهُـمْ سَابِقٌ بِالْخَيْـرَاتِ بِاِذْنِ اللّـٰهِ ۚ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيْـرُ
ترجمہ
(31) ہم نے کتاب میں سے جو کچھ تجھے وحی کیا ہے وہ حق ہے اور اس سے پہلے والی کتب کے ساتھ ہم آہنگ ہے، خدا اپنے بندوں سے باخبر اور بینا ہے۔
(32) پھر ہم نے یہ کتاب آسمانی اپنے برگزیدہ بندوں میں سے ایک گروہ کو میراث میں دے دی، (لیکن) ان میں سے ایک گروہ نے اپنے اوپر ظلم کیا اور ان میں سے کچھہ میانہ روتھے اور ایک
جماعت اذن خداسے نیکیوں میں سب سے (سبقت) لے گئی اور یہ ایک بہت بڑی فضیلت ہے۔