سوره فاطر / آیه 19 - 23
وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ ۱۹وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّورُ ۲۰وَلَا الظِّلُّ وَلَا الْحَرُورُ ۲۱وَمَا يَسْتَوِي الْأَحْيَاءُ وَلَا الْأَمْوَاتُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُسْمِعُ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُورِ ۲۲إِنْ أَنْتَ إِلَّا نَذِيرٌ ۲۳
اور اندھے اور بینا برابر نہیں ہوسکتے. اور تاریکیاں اور نور دونوں برابر نہیں ہوسکتے. اور سایہ اور دھوپ دونوں برابر نہیں ہوسکتے. اور زندہ اور مفِدے برابر نہیں ہوسکتے اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی بات صَنا دیتا ہے اور آپ انہیں نہیں سناسکتے جو قبروں کے اندر رہنے والے ہیں. آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں.
(19) وَمَا يَسْتَوِى الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْـرُ
(20) وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّوْرُ
(21) وَلَا الظِّلُّ وَلَا الْحَرُوْرُ
(22) وَمَا يَسْتَوِى الْاَحْيَآءُ وَلَا الْاَمْوَاتُ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ يُسْمِـعُ مَنْ يَّشَآءُ ۖ وَمَآ اَنْتَ بِمُسْمِـعٍ مَّنْ فِى الْقُبُوْرِ
(23) اِنْ اَنْتَ اِلَّا نَذِيْرٌ
ترجمہ
(19) نابینا اور بینا ہرگز برابر نہیں ہیں ۔
(20) اور نہ ہی ظلمتیں اور روشنی ۔
(21) اور نہ ہی (آرام بخش) سایہ اور گرم جلانے والی ہوا ۔
(22) اور مردہ اور زندہ بھی ہرگز برابر نہیں ہیں ۔ خدا اپنا پیغام جس کے کان تک چاہتا ہے پنچاتا ہے اور تم قبروں (میں سونے) والوں کو اپنی بات نہیں سنا سکتے ۔
(23) تم تو صرف ڈرانے والے ہو (اب اگر وہ ایمان نہ لائیں تو پریشان نہ ہونا کہ تم نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے) ۔