سوره فاطر / آیه 15 - 18
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ۱۵إِنْ يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ ۱۶وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ ۱۷وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ وَإِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَىٰ حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۗ إِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ ۚ وَمَنْ تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ ۱۸
انسانو تم سب اللہ کی بارگاہ کے فقیر ہو اوراللہ صاحب هدولت اور قابلِ حمد و ثنا ہے. وہ چاہے تو تم سب کو اٹھالے جائے اور تمہارے بدلے دوسری مخلوقات لے آئے. اوراللہ کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے. اور کوئی شخص کسی دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کسی کو اٹھانے کے لئے بلایا بھی جائے گا تو اس میں سے کچھ بھی نہ اٹھایا جاسکے گا چاہے وہ قرابتدار ہی کیوں نہ ہو آپ صرف ان لوگوں کو ڈراسکتے ہیں جو ازغیب خدا سے ڈرنے والے ہیں اور نماز قائم کرنے والے ہیں اور جو بھی پاکیزگی اختیار کرے گا وہ اپنے فائدہ کے لئے کرے گا اور سب کی بازگشت خدا ہی کی طرف ہے.
(15) يَآ اَيُّـهَا النَّاسُ اَنْتُـمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّـٰهِ ۖ وَاللّـٰهُ هُوَ الْغَنِىُّ الْحَـمِيْدُ
(16) اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ وَيَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍ
(17) وَمَا ذٰلِكَ عَلَى اللّـٰهِ بِعَزِيْزٍ
(18) وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى ۚ وَاِنْ تَدْعُ مُثْقَلَـةٌ اِلٰى حِـمْلِهَا لَا يُحْـمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَّّلَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى ۗ اِنَّمَا تُنْذِرُ الَّـذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّـهُـمْ بِالْغَيْبِ وَاَقَامُوا الصَّلَاةَ ۚ وَمَنْ تَزَكّـٰى فَاِنَّمَا يَتَزَكّـٰى
لِنَفْسِهٖ ۚ وَاِلَى اللّـٰهِ الْمَصِيْـرُ
ترجمہ
(15) اے لوگو! تم خدا کے محتاج ہو اور صرف خدا ہی بے نیاز ہے اورہر قسم کی حمد وثنا کے لائق ہے۔
(16) وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور ایک نئی مخلوق کے آئے۔
(17) اور یہ امر خدا کے لیے ناممکن (اورمشکل) نہیں ہے۔
(18) کوئی شخص کسی دوسرے کے گناہ کا بوجھ اپنے کندھے پر نہیں اٹھائے گا اور اگر کوئی بھاری بوجھ والا کسی دوسرے کو اپنے گناہ کا بوجھ اٹھانے کے لیے
بلائے، تو وہ اس میں سے کوئی چیز اپنے کندھے پر نہیں اٹھائے گا ، اگرچہ وہ اس کے نزدیکیوں میں سے ہی ہو ۔ تم توصرف انہیں لوگوں کو متنبہ کرسکتے ہو کہ
جو بے دیکھے بھی اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو شخص پاکیزگی (اورتقویٰ) اختیار کرے تو اس کا نتیجہ اسی کو ملے گا اور سب کی
بازگشت خدا ہی کی طرف ہے۔