سوره فاطر / آیه 13 - 14
يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُسَمًّى ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۚ وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ ۱۳إِنْ تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ ۱۴
وہ خدا رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں اس نے سورج اور چاند کو تابع بنادیا ہے اور سب اپنے مقررہ وقت کے مطابق سیر کررہے ہیں وہی تمہارا پروردگار ہے اسی کے اختیار میں سارا ملک ہے اور اس کے علاوہ تم جنہیں آواز دیتے ہووہ خرمہ کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی اختیار کے مالک نہیں ہیں. تم انہیں پکارو گے تو تمہاری آواز کو نہ سوُ سکیں گے اور صَن لیں گے تو تمہیں جواب نہ دے سکیں گے اور قیامت کے دن تو تمہاری شرکت ہی کا انکار کردیں گے اور ان کی باتوں کی اطلاع ایک باخبر ہستی کی طرح کوئی دوسرا نہیں کرسکتا.
(13) يُوْلِـجُ اللَّيْلَ فِى النَّـهَارِ وَيُوْلِـجُ النَّـهَارَ فِى اللَّيْلِۙ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَۖ كُلٌّ يَّجْرِىْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ ذٰلِكُمُ اللّـٰهُ رَبُّكُمْ لَـهُ الْمُلْكُ ۚ وَالَّـذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مَا يَمْلِكُـوْنَ مِنْ قِطْمِيْـرٍ
(14) اِنْ تَدْعُوْهُـمْ لَا يَسْـمَعُوْا دُعَآءَكُمْ وَلَوْ سَـمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْـفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْ ۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيْـرٍ
ترجمہ
(13) وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں ۔سورج اور چاند کی ی کو اس نے (تمہارے لیے) مسخر کر دیا ہے ، ان میں سے ہر ایک کو ایک معین وقت تک اپنی
حرکت جاری رکھنا ہے ۔ یہ ہے تمہارا پروردگار اللہ (سارے عالم کی ) حاکمیت اسی کے لیے ہے ۔ اور جنہیں تم اس کے علاوہ پکارتے ہو (اور ان کی عبادت کرتے
ہو) وہ تو کھجور کی گٹھلی کی نازک جھلی کے برابربھی حاکمیت (اور مالکیت) نہیں رکھتے۔
(14) اگر تم انہیں پکارو گے تو وہ تمہاری آواز نہیں سنیں گے اور اگر سن بھی لیں تو تمہیں کوئی جواب نہیں دیں گے، اور قیامت کے دن تمہارے شرک (اور پرستش،
کا انکار کر دیں گے اور کوئی بھی تجھے خبیر (اور آگاہ خدا) کی مانند (حقائق سے) با خبر نہیں کرے گا۔