سوره سبأ / آیه 51 - 54
وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ فَزِعُوا فَلَا فَوْتَ وَأُخِذُوا مِنْ مَكَانٍ قَرِيبٍ ۵۱وَقَالُوا آمَنَّا بِهِ وَأَنَّىٰ لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ ۵۲وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِنْ قَبْلُ ۖ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ ۵۳وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِمْ مِنْ قَبْلُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُرِيبٍ ۵۴
اور کاش آپ دیکھئے کہ یہ گھبرائے ہوئے ہوں گے اور بچ نہ سکیں گے اور بہت قریب سے پکڑلئے جائیں گے. اور وہ کہیں گے کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ اتنی دور دراز جگہ سے ایمان تک دسترس کہاں ممکن ہے. اور یہ پہلے انکار کرچکے ہیں اور ازغیب باتیں بہت دور تک چلاتے رہے ہیں. اور اب تو ان کے اور ان چیزوں کے درمیان جن کی یہ خواہش رکھتے ہیں پردے حائل کردیئے گئے ہیں جس طرح ان کے پہلے والوں کے ساتھ کیا گیا تھا کہ وہ لوگ بھی بڑے بے چین کرنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے.
۵۱۔ وَ لَوْ تَری إِذْ فَزِعُوا فَلا فَوْتَ وَ اٴُخِذُوا مِنْ مَکانٍ قَریبٍ
۵۲۔وَ قالُوا آمَنَّا بِہِ وَ اٴَنَّی لَہُمُ التَّناوُشُ مِنْ مَکانٍ بَعیدٍ
۵۳۔وَ قَدْ کَفَرُوا بِہِ مِنْ قَبْلُ وَ یَقْذِفُونَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَکانٍ بَعیدٍ
۵۴۔وَ حیلَ بَیْنَہُمْ وَ بَیْنَ ما یَشْتَہُونَ کَما فُعِلَ بِاٴَشْیاعِہِمْ مِنْ قَبْلُ إِنَّہُمْ کانُوا فی شَکٍّ مُریبٍ
ترجمہ
۵۱۔ اگر تُو اُسوقت دیکھے جبکہ ان کی فریاد بلند ہوگی ، لیکن وہ (عذابِ الہٰی کے پنجے سے ) بھاگ نہ سکیں گے ،اور وہ نز دیک کی جگہ (ایسی جگہ کہ جس کی انہیں امید تک نہ ہوگی ) سے پکڑلے جائیں گے ) توتُو ان کی بے بسی پرتعجب کرے گا ) ۔
۵۲۔ اور وہ (اس حالت میں ) یہ کہیں گے کہ ہم ایمان لائے ،لیکن وہ دُور کے فاصلے سے اس با ت پرکیسے رسائی حاصل کرسکیں گے ۔
۵۳۔ و ہ اس سے پہلے تو (جب کہ وہ انتہائی طور پر آزاد تھے ) اس سے کافر ہوگئے تھے ( اور اس کی طرف نارو ا نسبتیں دیاکرتے تھے ) اور دور ہی دور سے عالم ِ غیب کے بارے میں اٹکل پچو باتیں بنایاکرتے تھے ( اوراس کے لیے بغیر کسی غور و فکر کے فیصلے کیا کرتے تھے ) ۔
۵۴۔ (آخر کار ) ا ن کے اوران کی خواہشات ، تمنّاؤں ، آرزوؤں اور چا ہتوں کے درمیان جدائی ڈال دی گئی ، جیساکہ ان کے پیرو کاروں (اور ہم مسلکوں ) کے ساتھ اس سے پہلے کیاگیا تھا ،کیونکہ وہ شک وشبہ میں مبتلا تھے ۔