سوره سبأ / آیه 39 - 42
قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ۚ وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ ۖ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ ۳۹وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ أَهَٰؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ ۴۰قَالُوا سُبْحَانَكَ أَنْتَ وَلِيُّنَا مِنْ دُونِهِمْ ۖ بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ ۖ أَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُؤْمِنُونَ ۴۱فَالْيَوْمَ لَا يَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَفْعًا وَلَا ضَرًّا وَنَقُولُ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّتِي كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُونَ ۴۲
بیشک ہمارا پروردگار اپنے بندوں میں جس کے رزق میں چاہتا ہے وسعت پیدا کرتا ہے اور جس کے رزق میں چاہتا ہے تنگی پیدا کرتا ہے اور جو کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو گے وہ اس کا بدلہ بہرحال عطا کرے گا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے. اور جس دن خدا سب کو جمع کرے گا اور پھر ملائکہ سے کہے گا کہ کیا یہ لوگ تمہاری ہی عبادت کرتے تھے. تو وہ عرض کریں گے کہ تو پاک و بے نیاز اور ہمارا ولی ہے یہ ہمارے کچھ نہیں ہیں اور یہ جنّات کی عبادت کرتے تھے اور ان کی اکثریت ان ہی پر ایمان رکھتی تھی. پھر آج کوئی کسی کے نفع اور نقصان کا مالک نہیں ہوگا اور ہم ظلم کرنے والوں سے کہیں گے کہ اس جہّنم کے عذاب کا مزہ چکھو جس کی تکذیب کیا کرتے تھے.
۳۹۔قُلْ إِنَّ رَبِّی یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَشاء ُ مِنْ عِبادِہِ وَ یَقْدِرُ لَہُ وَ ما اٴَنْفَقْتُمْ مِنْ شَیْء ٍ فَہُوَ یُخْلِفُہُ وَ ہُوَ خَیْرُ الرَّازِقینَ
۴۰ ۔وَ یَوْمَ یَحْشُرُہُمْ جَمیعاً ثُمَّ یَقُولُ لِلْمَلائِکَةِ اٴَ ہؤُلاء ِ إِیَّاکُمْ کانُوا یَعْبُدُونَ
۴۱۔قالُوا سُبْحانَکَ اٴَنْتَ وَلِیُّنا مِنْ دُونِہِمْ بَلْ کانُوا یَعْبُدُونَ الْجِنَّ اٴَکْثَرُہُمْ بِہِمْ مُؤْمِنُونَ
۴۲ ۔ فَالْیَوْمَ لا یَمْلِکُ بَعْضُکُمْ لِبَعْضٍ نَفْعاً وَ لا ضَرًّا وَ نَقُولُ لِلَّذینَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذابَ النَّارِ الَّتی کُنْتُمْ بِہا تُکَذِّبُونَ
ترجمہ
۳۹ ۔ کہہ دے : میرا پر ور دگار جس کے لےے چاہتاہے روزی کوکشادہ کردیتا ہے اور جس کے لیے چاہتاہے تنگ ( اور محدود ) کردیتا ہے اور جوچیز تم ( اس کی راہ میں ) خرچ کر و گے وہ اس کی جگہ اور دے گا ، اوروہ بہترین روزی دینے والاہے ۔
۴۰۔ اوراُس دن کو یاد کر کہ جب خدا ان سب کو محشور کرے گا ، پھر فرشتوں سے کہے گا ، کیا یہ تمہاری عبادت کرتے تھے ؟
۴۱۔ وہ کہیں گے : تُو ( ان ناروا نسبتوں سے ) منزہ اورپاک ہے ، تُو ہی ہمارا ولی ہے ،نہ کہ وہ ( وہ ہماری عباد ت نہیں کرتے تھے ) بلکہ وہ تو جِنّ کی پرسش کیاکرتے تھے ،اور اُن میں سے اکثر ان پر ایمان رکھتے تھے ۔
۴۲۔ آج کے دن تم میں سے کوئی بھی کسی دوسرے کے لیے نفع و نقصان کامالک نہیں ہے اورہم ظالموں سے کہیں گے کہ تم اس آگ کاعذاب چکھو کہ جس کی تم تکذیب کیاکرتے تھے ۔