شان نزول
لَا جُنَاحَ عَلَيْهِنَّ فِي آبَائِهِنَّ وَلَا أَبْنَائِهِنَّ وَلَا إِخْوَانِهِنَّ وَلَا أَبْنَاءِ إِخْوَانِهِنَّ وَلَا أَبْنَاءِ أَخَوَاتِهِنَّ وَلَا نِسَائِهِنَّ وَلَا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ ۗ وَاتَّقِينَ اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا ۵۵
اور عورتوں کے لئے کوئی حرج نہیں ہے اگر اپنے باپ دادا, اپنی اولاد, اپنے بھائی, اپنے بھتیجے اور اپنے بھانجوں کے سامنے بے حجاب آئیں یا اپنی عورتوں اور اپنی کنیزوں کے سامنے آئیں لیکن تم سب اللہ سے ڈرتی رہو کہ اللہ ہر شے پر حاضر و ناظر ہے.
شان نزول
بعض مفسرین نے نقل کیا ہے کہ آیۂ حجاب (گذشتہ آیہ) کے نازل ہونے کے بعد ازواج رسولؐ کے آباء و اولاد اور دیگر رشتہ داروں نے آپ کی خدمت اقدس میں عرض کیا یا رسول اللہؐ! کیا ہم بھی ان کے ساتھ پرد کی اوٹ میں رہ کر بات کیا کریں ؟ تو ا س پر زیر نظر آیت نازل ہوئی اور انہیں جواب دیا کہ یہ حکم تمھارے لیے نہیں ہے ۔