سوره احزاب / آیه 52
لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ وَلَوْ أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ رَقِيبًا ۵۲
اس کے بعد آپ کے لئے دوسری عورتیں حلال نہیں ہیں اور نہ یہ جائز ہے کہ ان بیویوں کو بدل لیں چاہے دوسری عورتوں کا حسن کتنا ہی اچھا کیوں نہ لگے علاوہ ان عورتوں کے جو آپ کے ہاتھوں کی ملکیت ہیں اور خدا ہر شے کی نگرانی کرنے والا ہے.
(52) لَّا يَحِلُّ لَكَ النِّسَآءُ مِنْ بَعْدُ وَلَآ اَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ اَزْوَاجٍ وَّلَوْ اَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَ ۗ وَكَانَ اللّـٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ رَّقِيْبًا
ترجمہ
(52) اس کے بعد آپ پر کوئی اور عورت حلال نہیں ہے اور نہ ہی آپ اپنی بیویوں کو دوسری بیویوں سے تبدیل کرسکتے ہیں (کہ کسی کو طلاق دے کر دوسری بیوی کو
اس جگہ لے آئیں ) ہر چند ان کا حسن و جمال آپ کو بھلا لگے ، سوائے ان عورتوں کے جوکنیز کی صورت میں آپ کے ملک میں آجائیں اور خدا ہرچیز کا ناظراور
نگہبان ہے (اس طرح سے ہم نے قبائل کے اس دباؤ کو تجھ سے اٹھالیا ہے کہ آپ ان کے ہاں سے بیوی کا انتخاب کریں )۔