سوره احزاب / آیه 51
تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ ۖ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَنْ تَقَرَّ أَعْيُنُهُنَّ وَلَا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِمَا آتَيْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي قُلُوبِكُمْ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَلِيمًا ۵۱
ان میں سے جس کو آپ چاہیں الگ کرلیں اور جس کو چاہیں اپنی پناہ میں رکھیں اور جن کو الگ کردیا ہے ان میں سے بھی کسی کو چاہیں تو کوئی حرج نہیں ہے - یہ سب اس لئے ہے تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور یہ رنجیدہ نہ ہوں اور جو کچھ آپ نے دیدیا ہے اس سے خوش رہیں اوراللہ تمہارے دلوں کا حال خوب جانتا ہے اور وہ ہر شے کا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے.
(51) تُرْجِىْ مَنْ تَشَآءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِىٓ اِلَيْكَ مَنْ تَشَآءُ ۖ وَمَنِ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكَ ۚ ذٰلِكَ اَدْنٰٓى اَنْ تَقَرَّ اَعْيُنُهُنَّ وَلَا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِمَآ اٰتَيْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ ۚ وَاللّـٰهُ يَعْلَمُ مَا فِىْ قُلُوْبِكُمْ ۚ وَكَانَ
اللّـٰهُ عَلِيْمًا حَلِيْمًا
ترجمہ
(51) اپنی بیویوں میں سے جس کے (مقررہ وقت کو) آپ چاہیں مؤخر کرسکتے ہیں اور جسے چاہیں اپنے پاس ٹهہراسکتے ہیں اور ان میں سے جن بعض کو آپ نے اپنے
سے الگ کر دیا ہے ، اگر چاہیں تو اپنے پاس جگہ دے دیں ، آپ پر کوئی گناہ نہیں ہے ۔ خدائی حکم ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور یہ اس بنا پر ہے کہ وہ غمگین نہ
ہوں اور جو کچھ آپ انھیں دے دیں وہ اس پر راضی ہوں ۔ اور خدا اس چیز کو اچھی طرح جانتا ہے جو تمھارے دلوں میں ہے اور خدا بندوں کے تمام اعمال اور ان کی
مصلحتوں سے باخبر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ حلیم بھی ہے اور انھیں سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا۔