Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره احزاب / آیه 50 

										
																									
								

Ayat No : 50

: الاحزاب

يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي آتَيْتَ أُجُورَهُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْكَ وَبَنَاتِ عَمِّكَ وَبَنَاتِ عَمَّاتِكَ وَبَنَاتِ خَالِكَ وَبَنَاتِ خَالَاتِكَ اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْكِحَهَا خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۗ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَجٌ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا ۵۰

Translation

اے پیغمبر ہم نے آپ کے لئے آپ کی بیویوں کو جن کا مہر دے دیا ہے اور کنیزوں کو جنہیں خدا نے جنگ کے بغیر عطا کردیا ہے اور آپ کے چچا کی بیٹیوں کو اور آپ کی پھوپھی کی بیٹیوں کو اور آپ کے ماموں کی بیٹیوں کو اور آپ کی خالہ کی بیٹیوں کو جنہوں نے آپ کے ساتھ ہجرت کی ہے اور اس مومنہ عورت کو جو اپنا نفس نبی کو بخش دے اگر نبی اس سے نکاح کرنا چاہے تو حلال کردیا ہے لیکن یہ صرف آپ کے لئے ہے باقی مومنین کے لئے نہیں ہے. ہمیں معلوم ہے کہ ہم نے ان لوگوں پر ان کی بیویوں اور کنیزوں کے بارے میں کیا فریضہ قرار دیا ہے تاکہ آپ کے لئے کوئی زحمت اور مشقّت نہ ہو اوراللہ بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے.

Tafseer

									(50) يَآ اَيُّـهَا النَّبِىُّ اِنَّـآ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ اللَّاتِـىٓ اٰتَيْتَ اُجُوْرَهُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَ مِمَّآ اَفَـآءَ اللّـٰهُ عَلَيْكَ وَبَنَاتِ عَمِّكَ وَبَنَاتِ عَمَّاتِكَ وَبَنَاتِ خَالِكَ وَبَنَاتِ خَالَاتِكَ اللَّاتِىْ هَاجَرْنَ مَعَكَۖ
  وَامْرَاَةًّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِىُّ اَنْ يَّسْتَنْكِحَهَاۖ خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ ۗ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْـهِـمْ فِـىٓ اَزْوَاجِهِـمْ وَمَا مَلَكَتْ اَيْمَانُـهُـمْ لِكَيْلَا يَكُـوْنَ عَلَيْكَ حَرَجٌ ۗ  

 وَكَانَ اللّـٰهُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا 

  ترجمہ

(50) اے پیغمبر! ہم نے آپ کی ان بیویوں کو حلال کیا ہے ، جن کا حق مہر آپ ادا کرچکے ہیں اور اسی طرح وہ کنیزیں جوغنیمت کے ذریعے ہم نے آپ کو بخشی ہیں اور آپ
 ان کے مالک ہوئے ہیں آپ کے چچا بیٹیاں ، پھوپھیوں کی بیٹیاں ماموؤں کی بیٹیاں اور خالائوں کی بیٹیاں کہ جنہوں نے آپ کے  ساتھ ہجرت کی ہے ، اور جس وقت کوئی
 باایمان عورت خود کو پیغمبر کے لیے ہبہ کر دے ( اپنے لیے مہر کا تقاضانہ کرے) نبی چاہے تو ا س سے بیاہ کر سکتے ہیں ، لیکن اس قسم کا نکاح صرف آپ کی ذات 

 کے لیے جائز ہے نہ کہ دوسرے مومنین کے لیے ۔ ہمیں معلوم  ہے کہ ان کے لیے ہم نے ان کی بیویوں اور کنیزوں کے بارے میں کون ساحکم  مقرر کیا ہے (اور ان  

 کی مصلحت کس بات کا تقاضاکرتی ہے)۔ یہ اسی بناء پر ہے تاکہ (ادائے رسالت میں) آپؐ کسی مشکل سے دو چار نہ ہوں ، اور خدا بخشنے والا ، اور بڑا مہربان ہے۔