سوره احزاب / آیه 41 - 44
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ۴۱وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ۴۲هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَمَلَائِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا ۴۳تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ ۚ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا ۴۴
ایمان والواللہ کا ذکر بہت زیادہ کیا کرو. اور صبح و شام اس کی تسبیح کیا کرو. وہی وہ ہے جو تم پر رحمت نازل کرتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نکال کر نور کی منزل تک لے آئے اور وہ صاحبان هایمان پر بہت زیادہ مہربان ہے. ان کی مدارات جس دن پروردگار سے ملاقات کریں گے سلامتی سے ہوگی اور ان کے لئے اس نے بہترین اجر مہّیا کر رکھا ہے.
(41) يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّـٰهَ ذِكْرًا كَثِيْـرًا ٓ
(42) وَسَبِّحُوْهُ بُكْـرَةً وَّّاَصِيْلًا
(43) هُوَ الَّـذِىْ يُصَلِّىْ عَلَيْكُمْ وَمَلَآئِكَـتُهٝ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمَاتِ اِلَى النُّوْرِ ۚ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَحِيْمًا
(44) تَحِيَّتُهُـمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهٝ سَلَامٌ ۚ وَّاَعَدَّ لَـهُـمْ اَجْرًا كَرِيْمًا
ترجمہ
(41) اے وہ لوگ جو ایمان لائے ہو ! خدا کو بہت یادکرو۔
(42) اور صبح وشام اس کی تسبیح کرو۔
(43) وہ وہی ہے جو تم پر درود اور رحمت بھجیتاہے اور اس کے فرشتے بھی (تمھارے لیے رحمت کا تقاضاکرتے ہیں) تاکہ تمھیں (جہالت ، شرک اور گناہ کی) تاریکیوں
سے (ایمان ، علم اور تقوٰی کے( نور کی طرف رہنمائی کرے وہ مومنین پر بہت ہی مہربان ہے۔
(44) ان کا تحیہ ، سلام ہے جس دن وہ اس سے ملاقات کریں گے اور خدانے ان کے لیے نہایت ہی قمیتی جزاء مقررکررکھی ہے۔