3- جنگ بنی قریظہ کے نتائج
وَأَنْزَلَ الَّذِينَ ظَاهَرُوهُمْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ صَيَاصِيهِمْ وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِيقًا تَقْتُلُونَ وَتَأْسِرُونَ فَرِيقًا ۲۶وَأَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَدِيَارَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ وَأَرْضًا لَمْ تَطَئُوهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا ۲۷
اور اس نے کفار کی پشت پناہی کرنے والے اہل کتاب کو ان کے قلعوں سے نیچے اتار دیا اور ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا کہ تم ان میں سے کچھ کو قتل کررہے تھے اور کچھ کو قیدی بنارہے تھے. اور پھر تمہیں ان کی زمین, ان کے دیار اور ان کے اموال اور زمینوں کا بھی وارث بنادیا جن میں تم نے قدم بھی نہیں رکھا تھا اور بیشک اللہ ہر شے پر قادر ہے.
3- جنگ بنی قریظہ کے نتائج :
ظالم اور ہٹ دھرم گردہ پرفتح وکامرانی مسلمانوں کے لئے نہایت مفید نتائج کی حامل تھی۔ ان میں سے بعض یہ ہیں:
الف - مدینہ کا داخلی محاذ ختم ہوگیا اور یہودی جاسوسوں مسلمان آسودہ خاطر ہوگئے۔
ب - مدینہ کے اندر مشرکین عرب کے اڈے منہدم ہوگئے اور اندرونی شورش سے ان کی امیدیں ختم ہوگئیں۔
ج - جنگ سے حاصل ہونے والے مال غنیمت سے مسلمانوں کی مالی بنیادیں مستقم ہوگئیں۔
د - آینده کی کا میاہیوں کے لیے راہ ہموار ہوگئی، خصوصا خیبرکی فتح کے لیے
ہ - مدینہ کے اندر اور باہر دوستوں اور دشمنوں کی نگاہ میں حکومت اسلامی کی حیثیت مستحکم ہوگئی ۔