Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره احزاب / آیه 26 -27 

										
																									
								

Ayat No : 26-27

: الاحزاب

وَأَنْزَلَ الَّذِينَ ظَاهَرُوهُمْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ صَيَاصِيهِمْ وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِيقًا تَقْتُلُونَ وَتَأْسِرُونَ فَرِيقًا ۲۶وَأَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَدِيَارَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ وَأَرْضًا لَمْ تَطَئُوهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا ۲۷

Translation

اور اس نے کفار کی پشت پناہی کرنے والے اہل کتاب کو ان کے قلعوں سے نیچے اتار دیا اور ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا کہ تم ان میں سے کچھ کو قتل کررہے تھے اور کچھ کو قیدی بنارہے تھے. اور پھر تمہیں ان کی زمین, ان کے دیار اور ان کے اموال اور زمینوں کا بھی وارث بنادیا جن میں تم نے قدم بھی نہیں رکھا تھا اور بیشک اللہ ہر شے پر قادر ہے.

Tafseer

									(26) وَاَنْزَلَ الَّـذِيْنَ ظَاهَرُوْهُـمْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ صَيَاصِيْهِـمْ وَقَذَفَ فِىْ قُلُوْبِهِـمُ الرُّعْبَ فَرِيْقًا تَقْتُلُوْنَ وَتَاْسِرُوْنَ فَرِيْقًا 
(27) وَاَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُـمْ وَدِيَارَهُـمْ وَاَمْوَالَـهُـمْ وَاَرْضًا لَّمْ تَطَئُوْهَا ۚ وَكَانَ اللّـٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْـرًا 

  ترجمہ

(26) خدا نے اہل کتاب میں سے جن کی (مشرکین عرب کی طرف سے) حمایت کی گئی، انہیں ان کے محکم قلعوں سے نیچے کھینچا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا (اور ان
 کا معاملہ یہاں تک پہنچا کہ) ان میں سے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے ہو اور دوسرے گروہ کو قیدی بنارہے ہو۔
(27) اور ان کی زمینوں ، ان کے گھروں اور ان کے مالوں کو تمھارے اختیار میں د ے دیا۔ اور (اسی طرح) اس زمین کو بھی جس میں تم نے کبھی قدم بھی نہیں رکھا تھا اور
 خدا ہر چیز پر قادر ہے۔